دوسری آن لائن بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں تقسیم تمغات اور کٹس کی پر وقار تقریب

تقریب کے مہمان خصوصی کورنگی چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی محمد نعیم شیخ ٫پپلز لیبر بیورو ضلع کورنگی کے صدر عدنان حبیب صدیقی کی شرکت

دوسری آن لائن بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں تقسیم تمغات اور کٹس کی پر وقار تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہیومن رائٹس ڈیفینڈر اسپورٹس ونگ کے تحت لطیف اسپورٹس گراونڈ کورنگی نمبر 6 نزد گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج میں دوسری آن لائن بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں تقسیم تمغات اور کٹس کی پر وقار تقریب.

تقریب کے مہمان خصوصی کورنگی چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی محمد نعیم شیخ ٫پپلز لیبر بیورو ضلع کورنگی کے صدر عدنان حبیب صدیقی تھے جن کا استقبال ہیومن رائٹس ڈیفنڈر کے مرکزی سیکرٹری علی اکبر بخاری ،مرکزی انفارمیشن سیکرٹری میاں آصف شاہین اور اسپورٹس ڈائریکٹر سید طارق شاھ ڈسٹرکٹ کورنگی کے صدر عید الرحمن، راجا خلدون تائی کوانڈو انچارج اور ڈسٹرکٹ کورنگی انفارمیشن سیکرٹری محمد آصف اور ٹیم نے کیا۔۔۔

ڈسٹرکٹ کورنگی ہیومن رائٹس ڈیفنڈر کی ٹیم نے میزبانی کے فرائض انجام دئے۔مورخہ یکم فروری بروز ہفتہ شام 5 بجے منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی چئیرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی محمد نعیم شیخ ، پیپلز لیبر بیورو ضلع کورنگی کے صدر عدنان حبیب صدیقی تھے ہیومن رائٹس ڈیفینڈر ضلع کورنگی کے صدر عبیدالرحمن اور انکی پوری ٹیم نے میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے بہترین انتظامات کئے چئیرمین محمد نعیم شیخ نے ہیومن رائٹس ڈیفینڈر کے تحت ہونیوالے والے مختلف شعباجات کے کاموں کا جائزہ لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کاموں کی حوصلہ افزائی کی اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی اور ہیومن رائٹس ڈیفنڈر کے کاموں کی تعریف کی. تقریب میں بچے اور بچیوں نے ڈیمو پیش کیا تقریب کے اختتام پر مہمانان نے تمغات اور کٹس تقسیم کیں.