کراچی۔علاقه مکینوں کا گورنمنٹ بواٸز هایر سیکنڈری ساٸیٹ ماڈل اسکول میں سابقه پرنسپل کو مقرر کرنے کا مطالبه

ناظم آباد۔گولیمار۔چھوٹا میدان۔بنارس اور ولیکا کے علاقه مکینوں کا وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاه سے مطالبه

کراچی۔علاقه مکینوں کا گورنمنٹ بواٸز هایر سیکنڈری ساٸیٹ ماڈل اسکول میں سابقه پرنسپل کو مقرر کرنے کا مطالبه

کراچی۔ناظم آباد۔گولیمار۔چھوٹا میدان۔بنارس اور ولیکا کے علاقه مکینوں نے وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاه سے گورنمنٹ بواٸز هایر سیکنڈری ساٸیٹ ماڈل اسکول میں سابقه پرنسپل کو مقرر کرنے کا مطالبه کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بواٸز هایر سیکنڈری ساٸیٹ ماڈل اسکول کی سابقه پرنسپل میڈم نادیه میمن کی مقرری سے پهلے اسکول کی حالت زار تھی پینے کے پانی بجلی اور واش روم کی سهولت کا فقدان تھا جسکی وجه سے اسکول میں طالب علم و اساتذه کی حاضری بھی معمول سے کم تھی میڈم نادیه کی ستمبر 2024 میں مقرری هوٸی جسکے بعد میڈم نادیه میمن نے هنگامی بنیادوں پر اپنی ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کو لیٹر لکھ کر سهولت حاصل کرلی جسکے بعد طالب علموں اور اساتذه کی حاضری کو یقینی بنایا ۔اسکول میں نصابی اور هم نصابی سرگرمیوں ازسر نو آغاز هوا تھا۔طالبعلموں کی جانب سے اسٹیج پروگرامز میں بھی بڑھ چڑھ کر حصه لیا گیا مطلب که اسکول ترقی کی راه پر گامزن تھا جسکے باعث اسکول کے طالبعلم۔والدین اور اساتذه میڈم نادیه میمن کو دعاٸیں دیتے هوے خوش تھے کے اچانک انکا تبادله گورنمنٹ بواٸز هایر سیکنڈری اسکول نشتر روڈ کیا گیا اور انکی جگه کسی بالا افسر یا کسی سیاستدان کی سفارش پر مبین بيگم نامی پرنسپل کو مقرر کیا گیا۔جسکے باعث طالب علموں والدین اور اساتذه میں بیچینی پھیل گٸی۔ سابقه پرنسپل میڈم نادیه میمن کی ٹرانسفر کو بمشکل ایک ماه گذرا هے والدین پریشانی کا شکار هو گٸے هیں انهوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے هوے کها که قانون کے مطابق کسی بھی سرکاری افسر کا بغیر کسی کمپلین کے چھ ماه کے اندر ٹرانسفر نهیں کیا جاتا هے تو پھر اس اسکول کی پرنسپل میڈم نادیه میمن کا کس قانون کے تحت 3 ماه میں تبادله کیاگیا هے جبکه سابقه پرنسپل کی انتھک محنت اور کاوشوں سے اسکول ترقی کی راه ر گامزن تھا تب ایسے محنتی افسر کا تبادله کرنا سوالیه نشان بنتا هے اور بالآخر ایسی کونسی شخصیت هے جن کو راضی کرنے کے لیے انکی سفارش پر ایک محنتی اور ایماندار پرنسپل کو ٹرانسفر کرکے انکی جگه پر ایک سفارشی پرنسپل کو مقرر کیا گیا هےلهٰذا انهوں نے وزیر تعلیم سید سردار شاه سے مطالبه کیا هے که گورنمنٹ بواٸزهایرسیکنڈری ساٸیٹ ماڈل اسکول کی حالیه سفارشی پرنسپل مبین بیگم کا فی الفور ٹرانسفر کر کے انکی جگه سابقه پرنسپل میڈم نادیه میمن کی دوباره مقرری کر که پھیلی هوٸی بیچینی ختم کی جاۓ۔ بصورت دیگراپنے بچوں کو اسکول سے نکال کر دوسرے اسکولوں میں داخل کرنے پر مجبور هوجاٸینگے۔