ادبی روایات کی پاسداری اور اپنی تہذیب و تمدن کو نوجوان نسل میں منتقلی کی کوششیں قابل تقلید اور لائقِ تحسین ہیں ڈاکٹر فواد احمد

ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کی سرپرستی میں محمود احمد خان مشاعروں کے ذریعہ یہ فریضہ بخوبی انجام دے رہے ہیں

ادبی روایات کی پاسداری اور اپنی تہذیب و تمدن کو نوجوان نسل میں منتقلی کی کوششیں قابل تقلید اور لائقِ تحسین ہیں ڈاکٹر فواد احمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلشن اقبال کے ٹاو ن ناظم ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ ادبی روایات کی پاسداری اور اپنی تہذیب و تمدن کو نوجوان نسل میں منتقلی کی کوششیں قابل تقلید اور لائقِ تحسین ہیں ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کی سرپرستی میں محمود احمد خان مشاعروں کے ذریعہ یہ فریضہ بخوبی انجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ساکنان شہر قائد کے 30 ویں عالمی مشاعرے کی شاندار کامیابی پر ساکنانِ شہرِ قائد کے منتظمین کے اعزاز میں اپنے دفتر میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری پبلک ایڈ کمیٹی نجیب ایوبی ، قاضی صدر الدین، یوسف محی الدین مختلف علاقوں کے یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اور دیگر کونسلرز بھی موجود تھے جبکہ محمود احمد خان کی سربراہی میں ساکنان شہر قائد کے وفد میں ندیم ظفر، تعبیر آغائی ، ندیم ہاشمی ،طارق رحمانی، منصور ساحر، عبدالباسط اور مشاعرہ کے دیگر منتظمین بھی شامل تھے ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ اس سال 30 ویں عالمی مشاعرے نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے حاضرین نے انتہائی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صبح صادق تک شاعروں کی پذیرائی کی جو یقیناً قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ اس کا تمام سہرا ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، محمود احمد خان اور ان کی ٹیم کے سر جاتا ہے ٹاو ن چیئرمین نے کہا کہ شہر میں قومی یکجہتی اور ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ساکنان شہر قائد کے اشتراک سے یو سی کی سطح پر مشاعروں، اور دیگر ادبی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لئے جلد لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا ساکنانِ شہرِ قائد کے منتظم اعلیٰ محمود احمد خان نے گلشن اقبال ٹاو ¿ن کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ پر ٹاو ن چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلشن اقبال ٹاو ن نے کراچی ایکسپو سینٹر میں 30 ویں عالمی مشاعرہ کے موقع پر مشاعرہ گاہ اور اس کے اردگرد صفائی ستھرائی سمیت دیگرانتظامی امور میں بہترین تعاون کیاخصوصاً فیومیگیشن ، پنڈال کی خوبصورت پودوں سے سجاوٹ اور صاف ستھرے بیت-الخلا کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات میں تعاون پر ہم انتہائی مشکور ہیں اس موقع پر گلشن اقبال ٹاو ن کی جانب سے محمود احمد خان کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے ٹاو ¿ن چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے شیلڈ اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی جبکہ محمود احمد خان نے بھی ساکنانِ شہرِ قائد کی جانب سے ٹاو ن چیئرمین کو شیلڈ اور کتابوں کا تحفہ پیش کیا بعد ازاں ڈاکٹر فواد احمد کی جانب سے پر تکلف ظہرانہ پیش کیا گیا.