سندھ یوتھ کلب میں محکمہ کھیل وامور نوجوانان حکومت سندھ کی جانب سے میوزک میڈیٹیشن کا انعقاد
کراچی: سندھ یوتھ کلب میں محکمہ کھیل وامور نوجوانان حکومت سندھ کی جانب سے میوزک میڈیٹیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں سے نوجوانوںنے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ یوتھ کلب کے ایڈمنسٹریٹر اور یوتھ افئیرز کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید محمد حبیب اللہ تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سندھ یوتھ کلب کے ایڈمنسٹریٹر اور یوتھ افئیرز کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید محمد حبیب اللہ نے کہاکہ پاکستانی نوجوان انتہائی با صلاحیت ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر برائے کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش خان مہر اور سیکریٹری عبدل العلیم لاشاری کی ہدایات پر سندھ کے نوجوانوں کی سماجی ، معاشی اور معاشرتی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات کئے جار ہے ہیں اور رواں سال نوجوانوں کے لیے مزید پروگرامز کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے سید محمد حبیب اللہ نے کہاکہ محکمہ کھیل وامور نوجوانان حکومت سندھ صوبے بھر میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے پر عزم ہے اور وہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بہتر تربیت کے لیے بھی کام کر رہا ہے تا کہ یوتھ کو مثبت سر گرمیوں کی جانب راغب کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ محکمہ کھیل سندھ نے مختلف کھیلوں کی ترقی کے لیے مختلف پروگرامز، تربیتی کیمپ اور مقابلے منعقد کیے ہیںجن سے کھلاڑیوں کو بہترین مواقع ملتے ہیںاس کے علاوہ، سندھ میں کھیلوں کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جدید اسٹیڈیمز اور تربیتی مراکز بھی بنائے جا رہے ہیں پاکستان میں سرکاری سطح پہ اپنی نوعیت کے پہلے سندھ یوتھ کلب کا قیام محکمہ کھیل و امور نوجوان کے عزم کی عملی تصویر ہے سید محمد حبیب اللہ نے کہا کہ محکمہ کھیل سندھ نے ہمیشہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور انہیں عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے کے لیے و سائل فراہم کیے ہیںاس کے تحت کھلاڑیوں کی صحت، تعلیم اور مالی معاونت کے حوالے سے مختلف اسکیمیں بھی چلائی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے خصوصی پروگرامز شروع کیے گئے ہیں تا کہ ہر علاقے سے کھلاڑیوں کو بہتر تربیت اور مواقع مل سکیں اس کا مقصد نہ صرف کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود ہے بلکہ کھیلوں کے میدان میں سندھ کا نام روشن کرنا بھی ہے.
0 تبصرے