صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ کو کالج کے انڈوومنٹ فنڈ کی گرانٹ 2 ارب روپے تک بڑھانے کی ہدایت کردی

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بھی شریک

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ کو کالج کے انڈوومنٹ فنڈ کی گرانٹ 2 ارب روپے تک بڑھانے کی ہدایت کردی

کراچی ، صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیرصدارت کیڈٹ کالج پیٹارو کے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس، وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ بھی شریک

مراد علی شاہ کا کهنا تها که وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس منعقد کرنے پر صدر آصف علی زرداری کے شکرگذار ہیں، عظیم مادر علمی کے اجلاس کی میزبانی کرنا ہمارے لیے اعزاز ہے،

اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سکندر علی شورو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ آغا واصف، سیکریٹری وزیراعلیٰ عبدالرحیم شیخ، سیکریٹری مالیات فیاض احمد جتوئی کی شرکت

چیئرمین بورڈ آف گورنرز اور کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی، سیکریٹری صدر مملکت محمد شکیل ملک ، کموڈور راشد نذیر، کیپٹن عبدالغفار، ایئر کموڈور عاطر امیر اور دیگر کی شرکت

صدر مملکت نے اجلاس کے تمام شرکا کو باضابطہ طور پر خوش آمدید کہا ، صدر مملکت آصف علی زرداری کا کهنا تها که پیٹارو کیڈٹ کالج میرا مادر علمی ہے،

میں نے کیڈٹ کالج پیٹارو سے تعلیم حاصل کی، کیڈٹ کالج پیٹارو میرے دل کے بہت قریب ہے، میں کیڈٹ کالج پیٹارو کو بھی کچھ دینا چاہتا ہوں،

کیڈٹ کالج پیٹارو پاکستان اور خصوصاً سندھ میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، کیڈٹ کالج پٹارو نے سیاست، مسلح افواج، سول بیوروکریسی، عدلیہ سمیت ہر شعبے میں بہترین لیڈر دیے ہیں، کیڈٹ کالج پٹارو میں نوجوانوں کی بہترین انداز میں تربیت کی جا رہی ہے،

66 سالہ سفر میں کیڈٹ کالج پٹارو مضبوطی سے کھڑا ہے، طلبہ جہاں کہیں بھی ہوں کیڈٹ کالج کی تربیت اور کامیابی ان میں نظر آتی ہے، آج کے اجلاس کا مقصد اس عظیم ادارے کو درپیش چیلنجز ہیں،

کیڈٹ کالج کی مزید بہتری سے ہمارے طلبہ اور نکھر کر نکلیں گے،

کیڈٹ کالج 758 ایکڑ پر قائم ہے، اجلاس کو بریفنگ

کالج میں 846 طلبہ کےلیے 2 سوئمنگ پول ہیں، اجلاس میں بریفنگ

کالج میں مزید 2 سوئمنگ پول قائم کیے جائیں، صدر زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت

پنج سالہ منصوبے کے تحت تمام سہولیات مہیا کی جائیں، صدر زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت

صدر مملکت نے وزیراعلیٰ کو کیڈٹ کالج پیٹارو کے اساتذہ کا پے اسکیل بڑھانے کی بھی ہدایت کردی

صدر مملکت نے وزیراعلیٰ کو کیڈٹ کالج پیٹارو کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو اسکالرشپ دینے کی بھی ہدایت کردی

اصدر مملکت کی وزیراعلیٰ کو آئی سی ٹی لیب 1 اور 2 ، فائبر نیٹ ورک اور سی سی ٹی وی نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن کی ہدایت

جونئر کلاسز کےلیے اسمارٹ اسکرینزلگائیں، صدر مملکت کی وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت

صدر مملکت کی وزیراعلیٰ کو آٹومیشن کےلیے ای آر پی ڈیولپمنٹ کی بھی ہدایت

اقبال اور قاسم ہاؤسز کی تعمیر نو اور بقیہ 6 ہاؤسز کی تزئین و آرائش بھی کریں، صدر زرداری کی وزیراعلیٰ کو ہدایت

صدر زرادری نے تمام ہاؤسز میں نئے گیزر اور کیڈٹ میس میں چلر لگانے کی بھی ہدایت کردی

دریائے سندھ پر پمپنگ اسٹیشن کی تعمیر نو اور کیڈٹ کالج پیٹارو تک 12 انچ کی پانی کی پائپ لائن بچھائیں، صدر مملکت کی وزیراعلیٰ سندھ کو ہدیات

صدر زرداری نے کیڈٹ کالج پیٹارو کے طلبہ کو گھڑ سواری کی تربیت دینے کےلیے گھوڑوں کی تعداد 23 سے بڑھا کر 40 کرنے کی ہدایت بھی کردی

صدر نے وزیراعلیٰ کو ملازمین کی ہاؤسنگ اسکیم کےلیے فنڈز مختص کرنے اور زمین فراہم کرنے کی ہدایت کردی

صدر نے وزیراعلیٰ کو ملازمین کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کےلیے ہیلتھ انشورنس اسکیم متعارف کرانے کی ہدایت کردی

صدر نے وزیراعلیٰ کو کالج کے انڈوومنٹ فنڈ کی گرانٹ 2 ارب روپے تک بڑھانے کی ہدایت کردی

کالج اسٹاف کے بچوں اور آسپاس کی آبادی کےلیے آصف علی زرداری ماڈل ہائی اسکول پیٹارو قائم کریں، صدر کی وزیراعلیٰ کو ہدایت