عمران خان کو 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا
راولپنڈی: عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔
بشریٰ بی بی کو عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔احتساب عدالت کا القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا
بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید 10 لاکھ جرمانہ عدم ادائیگی پر 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی
بشری بی بی کو سات سال قید پانچ لاکھ روپے جرمانہ عدم ادائیگی پر تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی
القادر ٹرسٹ کو بحق وفاقی سرکار ضبط کر لیا گیا ۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے اپنی نشت پر بیٹھ کر فیصلہ سنا
بیرسٹر سلیمان صفدر روسٹرم پر موجود تھے
فیصلہ سنائے جانے کے وقت بیرسٹر گوہر ۔ علی ظفر ۔ علیمہ خان ۔ عظمی خان ۔قاسم زمان عدالت میں موجود تھے
0 تبصرے