کراچی (اسٹاف رپورٹر)سی ای اوKHA آرکیٹیکچر، بزنس اینڈ آئی آر اورمعروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) کے ڈپلومیٹک مشنز اور ایمبیسیز لائسن سب کمیٹی کا وائس چیئرمین برائے سال 2025-26 مقرر کر کے باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیااس موقع پر کفیل حسین پریذیڈینٹKCCIجاوید بلوانی،چیئرمین BMG گروپ زبیر موتی والا اورچیئرمین ایس ایم ایز کمیٹیعبدالمجید میمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ KCCI کی ٹیم اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے پرعزم ہوں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے کر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے جبکہ پاکستان کی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کےلئے بھی بھر پور کوششیں کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ عالمی مارکیٹوں میں اپنی مصنوعات کی برآمدات بڑھا سکے۔ آزاد تجارتی معاہدے (FTAs) اور دوطرفہ تجارتی تعلقات کا فروغ پاکستان کو دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی مراعات حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے اس کے علاوہ، عالمی تجارتی تنظیم (WTO) کے ساتھ مضبوط روابط اور عالمی معاہدوں میں حصہ داری بھی اہم ہو سکتی ہے کفیل حسین نے کہا کہ پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے سازگار ماحول فراہم کررہا ہے جس کے لیے پاکستان کو سرمایہ کاروں کو سہولتیں اور مراعات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ معاشی اور سیاسی استحکام کے ذریعے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کےلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی عالمی سطح پر پہچان بنانے کے لیے ان کی معیار کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تا کہ غیر ملکی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہو سکے جبکہ نئی مارکیٹوں کی تلاش اور بین الاقوامی سطح پر مارکیٹنگ کے لئے بھی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے اورعالمی معیار کی فنی مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کرنا بھی اہم ہے کفیل حسین نے کہا کہ پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی شعبے میں عالمی سطح پر اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا کیونکہ عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور تحقیقی اداروں کے ساتھ شراکت داری سے پاکستان اپنی معیشت کو مزید ترقی دے سکتا ہے اس کے علاوہ پاکستان کو عالمی سطح پر سائنسی تحقیق، جدت، اور انویٹڈ پروڈکٹس میں بھی حصہ داری بڑھانی چاہیے جس سے پاکستان کو عالمی سطح پر نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکتا ہے.
0 تبصرے