ڈین آف فیکلٹی بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر زکی راشدی نے بال کو ہٹ لگاکر کیا۔ڈاکٹر شیراز الحسن موہانی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اقرا یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 15یوں اقرا یونیورسٹی پریمئر کرکٹ لیگ کا رنگا رنگ تقریب کا افتتاح ڈین آف فیکلٹی بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر زکی راشدی نے بال کو ہٹ لگاکر کیا۔ان کے ہمراہ ہیڈ اف ایڈمنسٹریشن کامران کاظمی، ڈائریکٹر اسپورٹ اقرا یونیورسٹی ڈاکٹر شیراز الحسن موہانی، فرقان رضا، شاہ رخ خان، اسپورٹکا کے پریزنٹ محمد اسامہ خان، سیکرٹری ارتسام رسول، احمد قریشی، سفیان صفدر، چوھدری سفیان، عباد الرحمن, اور میڈیا کوارڈینیٹر کاشف احمد فاروقی و دیگر بھی موجود تھے۔ امپائرنگ کے فرائض محمد رفیق خان اور زاہد احمد نے سر انجام دی۔ ڈاکٹر شیراز الحسن موہانی نے کہا کہ ہم بچوں کو صحت مند سرگرمیاں دیتے ہیں۔ اس ایونٹ میں اقرا یونیورسٹی تمام کیمپس کی 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
0 تبصرے