ڈیجیٹل میڈیا ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد پاکستانی میڈیا کے معروضی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے صحافیوں کی صلاحیتوں کو جدید ڈیجیٹل تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔جی ایم جمالی
کراچی (اسٹاف رپوٹر) ڈیجیٹل میڈیا ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد پاکستانی میڈیا کے معروضی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے صحافیوں کی صلاحیتوں کو جدید ڈیجیٹل تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔یہ بات پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی نے کے یو جے کے زیر اہتمام ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے - جی ایم جمالی نے کے یو جے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ڈیجیٹل جرنلزم صحافیوں کے لیے روزگار کے نئے دروازے کھولے گا ـ کے یو جے کے گروپ لیڈر حسن عباس نے کہا کے یو جے کی موجودہ ٹیم لیڈر لبنی جرار اور ڈیجیٹل میڈیا ٹرینر روبینہ یاسمین نے میدان صحافت میں نئی جہتوں کو متعارف کروانے کا جو بیڑا اٹھایا ہے وہ بیروزگاری کے خاتمے اور خود انحصاری کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگاـ انہوں نے کہا کہ ان کے جذبے کو دیکھتے ہوئے کے یو جے نے شرکاء ورکشاپ میں سرٹیفکیٹس کے ساتھ منی ٹرایپوڈ بھی فراہم کی جارہی ہیں تاکہ ورکشاپ کے پارٹیسیپینٹس ڈیجیٹل میڈیا سے بہتر استفادہ کرسکیں اس موقع پر صدر کے یو جے اعجاز احمد ،جنرل سیکریٹری لبنی جرار نقوی ، جوائنٹ سیکریٹری روبینہ یاسمین، نائب صدر راہب گا ہو، ممبر گورننگ باڈی محمد سلطان چاکی سومرو کے علاوہ پی ایف یو جے اور کے یوجے کے رہنماوں حسن عباس، اکبر جعفری، شاہد غزالی ،راشد قرار، نصر اقبال ، محمد جمیل ، اصغر عظیم، منیر ساقی اور دیگر بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ ڈیجیٹل میڈیا کے دو روزہ ورکشاپ کا دورانیہ 12 گھنٹوں پر مشتمل تھا جس میں کراچی کی صحافتی برادری نے بھر پور شرکت کی۔
0 تبصرے