شریف خاندان کے تمام سیاسی مسخروں نے مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے عمران خان اور ان کے اہلخانہ کے خلاف ہرزہ سرائی کا منفی پروپیگنڈہ شروع کر رکھا ہے، ترجمان تحریک انصاف

عظمی بخاری کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

شریف خاندان کے تمام سیاسی مسخروں نے مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے عمران خان اور ان کے اہلخانہ کے خلاف ہرزہ سرائی کا منفی پروپیگنڈہ شروع کر رکھا ہے، ترجمان تحریک انصاف

ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کهنا تها که شریف خاندان کے تمام سیاسی مسخروں نے مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے عمران خان اور ان کے اہلخانہ کے خلاف ہرزہ سرائی کا منفی پروپیگنڈہ شروع کر رکھا ہے، اس مقصد کیلئے مریم نواز کی سرپرستی میں سلطنت پنجاب کے درباری اورکنیزوں کو خاص طور پر جھوٹ پر مبنی بیانیہ بنانے کی تربیت دی گئی ہے، جیل میں ناحق قید ایک شخص موجودہ نظام کے اعصاب پر اس قدر سوار ہو چکا ہے کہ حکمران طبقہ رہی سہی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی کھو بیٹھا ہے، فارم 47 کے سہارے کھڑی جعلی حکومت عمران خان جیسے دور اندیش عوامی لیڈر کا کسی سطح پر بھی مقابلہ نہیں کر سکتی،