سائبر کرائمز - آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم متاثرہ خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز متاثرہ کے خاندان کے افراد کو بھی بھیجنے میں بھی ملوث پایا گیا

سائبر کرائمز - آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

سائبر کرائمز - آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی کاروائی سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون شہری کو ہراساں اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار ملزم مغیث ہمایوں کو چھاپہ مار کاروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ملزم نے خاتون شہری کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بنائیں ملزم مذکورہ تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث پایا گیا ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ملزم کے قبضے سے موبائل فون ضبط کر لیا گیا ضبط شدہ فون سے مذکورہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ملزم متاثرہ خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز متاثرہ کے خاندان کے افراد کو بھی بھیجنے میں بھی ملوث پایا گیا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے