کسی بھی ریاست کی عمارت 3 ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے جس میں عدلیہ، انتظامیہ اور مقننہ شامل ہیں
اسلام آباد: صاحبزادہ احمد رضا قصوری چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو ایک دوسرے کے دائرہ کار میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے، کیونکہ کسی بھی ریاست کی عمارت 3 ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے جس میں عدلیہ، انتظامیہ اور مقننہ شامل ہیں۔ یہاں کوئی بھی ادارہ ٹھیک سے کام نہیں کررہا ہے۔ ملک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے، ملک میں ایسی صورتحال ہے تو بیرونی سرمایہ کارتو کیااندرونی سرمایہ کا ربھی سرمایہ کاری سے گریزاں ہیں۔ ماضی میں بھی ان ناعاقبت اندیش پالیسیوں کی وجہ سے ملک دو لخت ہوا اب بھی یہی صورتحال ہے ملک میں ڈیڈلاک بنا ہوا ہے۔ اسمبلی میں نہ مہنگائی اور نہ ہی بے روزگاری کے خاتمہ کی بات ہورہی ہے ، عوام میں مایوسی کے اندھیرے چھائے ہوئے ہیں، حالات کو درست نہج پرلانے کے لئے آرمی جمہوری اداروں کو ٹھیک کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کرے اور نظام کو درست کرنے اور جمہوری عمل کو معمول پر لانے کی ضرورت ہے۔چونکہ موجودہ سیٹ اپ ناکام ہوچکا ہے لہٰذا نظام کو درست کرے۔
0 تبصرے