ملکی استحکام اور معاشی ترقی کے ایجنڈے پر سب کو متحد ہونا پڑے گا ذوالفقار قائم خانی

قومی ایٹمی مزائل ٹیکنالوجی کے تحفظ کے تمام سیاسی اور ریاستی اداروں کو ایک میز پر بیٹھ کر جرات مندانہ اتفاق رائے کرنا ہوگا

ملکی استحکام اور معاشی ترقی کے ایجنڈے پر سب کو متحد ہونا پڑے گا ذوالفقار قائم خانی

کراچی (وسیم قریشی) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی نے لاڑکانہ سے واپسی سکھر جاتے ہوۓ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ آج کا بڑا مسئلہ قومی ایٹمی اثاثوں کا تحفظ اور ملکی معیشت کو استحکام کے لیے فوری اقدامات ہیں انہوں نے کہا کہ چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے بڑے اجتماع سے خطاب سے خطاب میں بھی قومی ایٹمی پروگرام پر بعض عالمی قوتوں کے دباؤ پر کھل کر بات کی ہے ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی نے کہا کہ ملکی استحکام اور معاشی ترقی کے ایجنڈے پر تمام سیاسی و ریاستی اداروں کو متحد ہونا پڑے گا قومی ایٹمی میزائل ٹیکنالوجی کے تحفظ کے لیے جراتمندانہ اتفاق رائے پیدا کرکے سب کو ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ڈٹ جانا چاہیے ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی نے کہا کہ قومی معیشت ابھی تک بحران میں ہے مہنگائی سے دوچار عوام حکومتی کارکردگی سے مطمئین نہیں چارٹر آف اکانومی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیتے ہوۓ عوامی ریلیف کیلئے ٹھوس حکمت عملی اختیار کرنی ہوگی صنعتی تجارتی رہنماؤں کو بہ معاشی کمیٹی میں شامل کرنا چاہیے مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ معاشی چارٹر سے ہی ممکن ہے تمام صوبوں کو اعتماد میں لیکر عوامی ریلیف کیلئے وفاقی حکومت اقدامات کرے