کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی اور ڈی سی کورنگی کے احکامات پر زبردست قانونی کاروائیاں جاری عوام میں خوشی کی لہر مافیا کی نیندیں حرام لانڈھی کے نوجوان اور دبنگ آفیسر اے سی لانڈھی سید عون عباس شاہ نقوی کی جانب سے مافیا کے خلاف سخت قانونی کاروائیاں جاری ریتی بجری مافیا کے خلاف زبردست کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ اور گرفتاریاں بھی شامل کورنگی ساڑھے پانچ 51 سی روڈ پر غیر قانونی ریتی بجری کے اڈوں کی وجہ سے علاقہ مکین سخت پریشانی حال کا شکار تھے ڈمپرز کی وجہ سے حادثات اور ٹریفک جام کی شکایات الگ تھی،سب ڈویڑن لانڈہی میں ڈمپر مافیا غیر قانونی ریتی بجری فروخت والی مافیا کی نیندیں حرام کر دیں دوسری جانب سب ڈویژن کورنگی،سب ڈویڑن شاھ فیصل سب ڈویژن ماڈل ٹاو ن کے اے سی موج مستوں میں ہیں اور اپنے سب ڈویژنوں میں قانونی کاروائی کی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آرہی ڈمپر مافیا گرین بیلڈ اور سڑکوں کے دونوں اطراف سے تجاوزات اور دیگر انکروچمنٹ مافیا نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے مگر تینوں اے سیز من پسند کاروائیاں کرنے میں عمل کرتے ہیں اور مافیاز بھاری رشوت دے کر اپنا ناجائز کاروبار ماڈل،شاھ فیصل اور کورنگی میں جاری رکھا گیا ہے اس موقع پر اے سی لانڈھی سید عون عباس شاہ نقوی نے کہا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات لمحہ فکریہ ہیں تجاوزات اور انکروچمنٹ مافیا کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے مافیا نے کراچی کا حسن تباہ کردیا ہے گرین بیلڈاور فٹ پاتھ تک تجاوزات کی نظر ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ رہی سہی کثر تیز رفتار اور بڑی گاڑیوں نے پوری کر دی ہے عوام کا پیدل چلنا محال ہو گیا ہے دن بھر سڑکوں پر ڈمپرز دوڑتے پھررہے ہیں جنہیں روکنے والا کوئی نہیں تھا مگر اب خلاف ورزی پر مکمل ایکشن لیا جائے گا۔
0 تبصرے