معروف بزنس مین شیخ امتیاز حسین پاک یو ایس بزنس کونسل ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین منتخب

معروف بزنس مین شیخ امتیاز حسین پاک یو ایس بزنس کونسل ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین منتخب

کراچی (اسٹاف رپورٹر )معروف بزنس مین شیخ امتیاز حسین 2025کےلئے بھی پاک یو ایس بزنس کونسل ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین منتخب ہو گئے جس کا باقائدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے شیخ امتیاز حسین چیئرمین پاک یو ایس بزنس کونسل ایف پی سی سی آئی2024 ، ایم ڈی امتیاز انٹر پرائزز،پریذیڈینٹ امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم، پیڑن یوتھ پارلیمنٹ،پریذیڈینٹ ٹریڈ اینڈ انڈسٹری پاکستان ایکسیلیس کلب، سیکریٹری جنرل سوئز بزنس کونسل اور پاکستان ایگری کلچر اینڈ ہارٹی کلچر فورم کے پریذیڈینٹ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ وہ ڈپٹی گورنر روٹری انٹرنیشنل ،پریذیڈینٹ روٹری کلب آف کراچی ایونیو،کے علاوہ دیگر اہم منصبوں پر اپنی خدمات پیش کر چکے ہیں

معروف بزنس مین شیخ امتیا ز حسین پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی،ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کےلئے بھی کوشاں ہیں اورانہوںنے امریکہ کے ساتھ کاروباری تعلقات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے وہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے حکومت میں دوطرفہ تجارت کو مزید تیزی سے پروان چڑھانے کے لئے پر عزم ہیں معروف بزنس مین سماجی خدمات میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتے

شیخ امتیاز حسین اسپیشل افراد کی فلاح و بہبود کے لئے بھی اقدامات کر رہے ہیں جبکہ اسپیشل افراد کے علاوہ بے روز گار افراد اور خواتین کو بھی امپاور کرنے کے لئے پر عظم ہیں جس کے لئے انہیں چھوٹے پیمانے پر ذاتی کاروبار کرنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیںجبکہ ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم میں بھی پیش پیش ہیں شیخ امتیاز حسین کی کاوشوں سے سندھ کے دیہی اور پسماندہ علاقوں کی عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے سولر واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب اورتعلیم عام کرنے کےلئے موبائل لائبریری کے علاوہ سردیوں میں جیکٹس اور کمبل بھی تقسیم کئے جاتے ہیں

معروف بزنس مین شیخ امتیا ز حسین بہترین قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں جو پاکستان کی ترقی اور معیشت کی خوشحالی کے لئے اپنے تجربے اور صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے پر امید ہیں معروف بزنس مین شیخ امتیا ز حسین کاروباری طبقے کے ساتھ زندگی کے دیگر شعبوں سے وابستہ افراد میں بھی نمایا مقام رکھتے ہیں.