پاکستانی بزنس کمیونٹی جارجیا پارلیمنٹ کے رکن فاروق مغل کو پاکستان میں خوش آمدید کہتی ہے، شیخ امتیاز حسین

پاکستان میں ایجوکیشن سٹی قائم کرکے پاکستانی طلبہ کےلئے اعلیٰ تعلیم کا حصول آسان بنائیں گے، فاروق مغل

پاکستانی بزنس کمیونٹی جارجیا پارلیمنٹ کے رکن فاروق مغل کو پاکستان میں خوش آمدید کہتی ہے، شیخ امتیاز حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جارجیا پارلیمنٹ کے رکن فاروق مغل کی پاکستان آمد دورے کے موقع پر یو ایس اے بزنس کونسل ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین شیخ امتیاز حسین کی زیر صدارت امریکہ اور پاکستان کے درمیان کاروباری ترقی پر بات چیت کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس تمام عہدیداران اور ممبران نے فاروق مغل کی اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات اور پاکستانی معیشت کو فروغ دینے کے اقدام کو سہرایا جارجیا پارلیمنٹ کے رکن فاروق مغل کا تعلق پاکستان کے صوبے سندھ سے ہے اس لئے انہوں نے صوبہ سندھ اور امریکہ کے شہر جارجیا جڑواں شہربنانے کے لئے پارلیمنٹ سے قرار داد منظور کروانے میں اہم کردار ادا کیا تقریب کے موقع پرچیئرمین پاک یو ایس بزنس کونسل ایف پی سی سی آئی شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی رجیا پارلیمنٹ کے رکن فاروق مغل کو پاکستان میں خوش آمدید کہتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کی کاروباری برادریاں دوطرفہ تجارتی تعلقات میں اہم کردار ادا کرتی ہیں دونوں ممالک کے درمیان ٹیکسٹائل، آئی ٹی، زراعت، اور فارماسیوٹیکل جیسے شعبوں میں گہرے تجارتی روابط موجود ہیں شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ پاکستانی کاروباری افراد امریکی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات کے لیے مواقع تلاش کرتے ہیں جبکہ امریکی کمپنیاں پاکستان کی بڑھتی ہوئی معیشت میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کو فروغ دے رہی ہیں جس کے لئے تجارتی نمائشیں، کاروباری کانفرنسیں اور دو طرفہ معاہدے دونوں ممالک کی معیشت کو قریب لانے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں یہ تعاون نہ صرف معاشی فوائد فراہم کرتا ہے بلکہ دونوں قوموں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنے اور برانڈنگ پر کام کرنے پر خصوصی توجہ دی جا ری ہے تاکہ امریکی صارفین کے اعتمادمیں اضافہ ہو سکے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ فاروق مغل کی کاوشوں سے پاکستانیوں کی لئے تعلیم،صحت اور کاروباری شعبے کی ترقی کےلئے نئی راہیں ہموار ہو رہی ہیں انہوں نے فاروق مغل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کا اعادہ کیااجلاس کے موقع پر سینئر وائس پریذیڈینٹ ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض اور وائس پریذیڈینٹ محمد امان پراچہ نے بھی شرکت کرتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا جبکہ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بی ٹو بی میٹنگ کے لئے معاہدے کئے جائیںاور پاکستان سے امریکہ جانے والے اعلیٰ تجارتی وفد میں تمام شعبوں سے کاروباری افراد کو شامل کیا جائے تا کہ تمام سیکٹرز کو ترقی کے مواقع دستیاب ہو سکیں اس موقع پر جارجیا پارلیمنٹ کے رکن فاروق مغل نے کہا کہ پاکستان میں ایجوکیشن سٹی قائم کرکے پاکستانی طلبہ کےلئے اعلیٰ تعلیم کا حصول آسان بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن سٹی کے تحت پاکستانی تعلیمی اداروں کا امریکہ کے تعلیمی اداروں کے ساتھ الحاق کروا یا جائے گا جس سے مختلف پاکستانی یونیورسٹیز کے طلبہ امریکہ کی یونیورسٹیز میں نہ صرف تعلیم حاصل کر سکیں گے بلکہ میرٹ کی بنیاد پر اسکار شپ بھی حاصل کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی ماربل،چمڑہ اورپنک سالٹ سمیت دیگر معدنیات اور مصنوعات کی بہت مانگ ہے پاکستانی تاجر اپنی پروڈکٹس کے معیار کو بہتر سے بہتر بنا کر امریکہ سمیت دیگر ممالک میں ایکسپورٹ کر سکتے ہیں جس کے معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی فاروق مغل نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات طویل تاریخ رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں کاروباری تعلقات قائم ہیںاور امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور پاکستان امریکہ کو کپاس، چاول، گارمنٹس، اور چمڑے کی مصنوعات برآمد کرتا ہے جبکہ امریکہ پاکستان کو مشینری، ٹیکنالوجی، کیمیکلز، اور خوراکی اشیا ءفراہم کرتا ہے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ کے لیے مختلف معاہدے اور اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ مزید معاہدے بھی زیر غور ہیں اس موقع پر جارجیا کے ایوان نمائندگان کے رکن فاروق مغل نے امریکہ کو نئی مصنوعات برآمد کرنے اور کاروبار کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔