افواج پاکستان کیخلاف جو بات کی جارہی ہے وہ غیر آئینی ہے،
لاہور: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہر شخص اپنی راءِ اور تجزیے کا حق رکھتا ہے، آرمی چیف اس بات اعادہ کرتے ہیں کہ اصل طاقت کا محور عوام ہیں، پاکستانی فوج قومی فوج ہے، ہمارے لیے تمام تر سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں، ہم کسی خاص سیاسی جماعت یا نظریے کی طرف راغب نہیں، سوشل میڈیا پر ہونے والے تنقید سے متعلق سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ آئینِ پاکستان ہر شہری کو آزادی رائےکا حق دیتا ہے، افواج پاکستان کیخلاف جو بات کی جارہی ہے وہ غیر آئینی ہے، یہی آئین آزادی رائے کے حق کو قانون کا پابند بھی بناتا ہے،عوام بھی یہ نہیں چاہے گی کہ فوج لاحاصل بحث میں پڑ جائے، تعمیری تنقید کو اہمیت دیتے ہیں، کوئی نہیں چاہے گا فوج کسی خاص سوچ کی نمائندگی کرے، قانون کو ہاتھ میں لیے بغیر قانون کو حرکت میں لاسکتے ہیں
0 تبصرے