محکمہ وومین ڈویلیپمنٹ سندھ کی جانب سے پراونشل ایجوکیشن ہال میں سیمینار منعقد
ٹنڈوالہیار؛ صوبائی وزیر سندھ برائے وومین ڈویلیپمنٹ شاہینہ شیر علی کی ہدایات پر 24 دسمبر عالمی ورکنگ وومینز ڈے منانے کے سلسلے میں محکمہ وومین ڈویلیپمنٹ سندھ کی جانب سے آج پراونشل ایجوکیشن ہال میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری محکموں، مختلف این جی اوز میں کام کرنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ وومین ڈویلیپمنٹ و انچارج سیف ہاؤس ٹنڈوالہیار ریشماں تھیبونے کہا کہ آج کا دن منانے کا مقصدیہ ہے کہ مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے اورانہیں دوران ملازمت جن مشکلات ومسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے کہ انہیں درپیش مسائل کو کیسے حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ وومین ڈویلپمنٹ کی جانب سے سندھ بھر کے تمام اضلاع میں خواتین کیلئے سیف ہاؤسز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر ان تمام خواتین کی دیکھ بھال کی جاتی ہے جو گھریلو مسائل یا تشدد کی وجہ سے گھر وں سے نکالی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان سیف ہاؤسز میں رہائش کی تمام بہترین سولہیات موجود ہیں اور یہاں آنے والی خواتین کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او (دی گورز فاؤنڈیشن پاکستان) ربیکا خانزادہ نے کہا کہ آج کا دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ مختلف اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جائے جو کہ اپنی پیشیورانہ ملازمت کے کام کے ساتھ ساتھ گھریلو زمیدارایاں بھی ادا کرتی ہیں اور لوگوں کو یہ شعور دینا ہے کہ ہماری خواتین بھی کسی سے کم نہیں ہے اور خواتین ہر شعبہ میں کام کرنے کی صلاحیتں رکھتی ہیں۔سیمینار میں چیف آفیسر (دی فیوچر ہاؤس ریحاب ٹریٹمینٹ سینٹر) زین بلوچ،ایڈوکیٹ مس ریحانہ گجر اور دیگر شرکاء نے بھی عالمی ورکنگ وومینز ڈے کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
0 تبصرے