انشاءاللہ سال 2025میں بھی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا مشن جاری رکھیں گے، کفیل حسین

انشاءاللہ سال 2025میں بھی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا مشن جاری رکھیں گے، کفیل حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)روٹر ی کلب آف کراچی انوائر منٹ کی جانب سے سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے موقع پر کلب کی جانب سے ششماہی کار کردگی پر روشنی ڈالی گئی جبکہ آئندہ 6 ماہ میں انسانی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا لائحہ عمل طے کرنے پر بھی غور کیا گیا اس موقع پر روٹری انٹرنیشنل 3271کے ڈسٹرکٹ گورنر محمد رضوان آڈھیا ، ڈائریکٹر روٹری انٹرنیشنل محمد فیض قدوائی،پی ڈی جی محمد حنیف خان،روٹر ی انٹرنیشنل 3271کے نامزد ڈسٹرکٹ گورنر سال برائے2025-26شکیل خائمخانی، آر سی کے انوائر منٹ کے پریذیڈینٹ کفیل حسین،وائس پریذیڈینٹ عامر سادوزئی،کلب سیکریٹری ارم خان ،اسسٹنٹ گورنر فضاءخان ،ڈی آئی آر میڈیاحسنین رضا ہومائی،آر سی کے نیکسز کے سابق صدرعلی حیدر،ڈائریکٹر ممبر شپ چیئر میجر وسیم،حمیرہ قریشی،ڈسٹرکٹ کانفرنس چیئر چوہدری فہد سکندر کے سمیت 10مختلف کلبس کے صدور،ممبران اور دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر آر سی کے انوائر منٹ کے پریذیڈینٹ کفیل حسین نے کہاکہ انشاءاللہ سال 2025 میں بھی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا مشن جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل سماجی وفلاحی خدمات میں اپنا ثانی نہیں رکھتا انہوں نے کہا کہ آر سی کے انوائر منٹ کی سالانہ کارکردگی دیکھ کر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے جن کی کاوشوں سے ملک میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بے انتہا مدد ملی ہے کفیل حسین نے کہاکہ انسانیت کی خدمت ہی روٹری اور روٹرینز کا مقصد ہے جس کے لئے کراچی میں 300 سے زائد کلبس بھر پور جذبے کے ساتھ اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر روٹری انٹرنیشنل محمد فیض قدوائی نے کہا کہ آر سی کے انوائر منٹ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے گراں قدر خدمات پیش کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے بھر پور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ماحولیاتی آلودگی انسانی جانوں کے ساتھ دیگر حیات کےلئے بھی زبردست خطرہ بنی ہوئی ہے تقریب کے موقع پر روٹری انٹرنیشنل 3271 کے ڈسٹرکٹ گورنر محمد رضوان آڈھیا روٹری انٹرنیشنل 3271 کے ڈسٹرکٹ گورنر محمد رضوان آڈھیا نے کہاکہ درخت آکسیجن فراہم کرنے کا سب سے بڑا اور اہم ذریعہ ہیں انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ شجر کاری میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تا کہ پاکستان کو درپیش ماحولیاتی آلودگی کے مسائل سے نجات دلوانے میں مدد مل سکے اس موقع پرروٹر ی انٹرنیشنل 3271 کے نامزد ڈسٹرکٹ گورنر سال برائے2025-26 شکیل خائمخانی نے کہا کہ انشاءاللہ نیا سال دنیا بھر کے انسانوں کےلئے شاندار سال ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل کے تمام ڈسٹرکٹس اور کلبس مزید محنت اور لگن کے ساتھ انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے تا کہ دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کا دائرہ مزید سے مزید وسیع ہو سکے تقریب کے موقع پر آر سی کے انوائر منٹ کے پریذیڈینٹ کفیل حسین نے کہا کہ انشاءاللہ سال 2025 نئے جذبے کے ساتھ منائیں گے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا مشن جاری رکھیں گے انہوںنے کہاکہ عوام میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے آگاہی کے لئے مہمات چلائی جائیں گی تا کہ عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں تا کہ ماحولیاتی آلودگی پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے اس موقع پر آر سی کے انوائر منٹ کی کلب سیکریٹری ارم خان نے کہا کہ شجر کاری کرنا صدقہ جاری بھی ہے اور وقت کی ضرورت بھی ہے انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جو انسانوں ،جنگی حیات اور سمندری حیات کو بھی شدید نقصان پہنچا رہی ہیں دنیا کی بھالی شجر کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے تقریب کے موقع پر روٹر ی کلب آف کراچی انوائر منٹ پریذیڈینٹ کفیل حسین نے روٹری انٹرنیشنل 3271کے ڈسٹرکٹ گورنر محمد رضوان آڈھیا کو سوینئر پیش کیا.