اسلام آباد()نیشنل پریس کلب اور کریسنٹ لائنز کلب کے اشتراک سے معروف پاکستانی امریکن فلینتھراپسٹ اور این آر پی نان ریزیڈنٹ نصرت لغاری کے اعزاز میں این پی سی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا،
اس موقع پر نصرت لغاری کا کہنا تھا کہ انکے موجودہ مقام تک پہنچنے میں انکی فیملی کی بھرپور سپورٹ کا اہم کردار ہے جن میں انکے والد ، شوہر اور بچے شامل ہیں،جب میٹرک کر لیا تومیرا دل کرتا تھا کہ میں اور پڑھوں آج میں جو کچھ بھی اپنے والد کی وجہ سے ہوں جو یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ انکی بیٹی انکا کتنا نام روشن کرتی ہے،ناممکن کچھ بھی نہیں ہے، میرے والد نے اپنے بھائیوں کو میری تعلیم کی وجہ سے چھوڑااور ہمیں پڑھایا،میں نے شادی کاندان میں کرنے سے انکار کیا کیونکہ میں سمجھتی تھی کہ میں وہاں پابند ہو جاؤنگی او ر جو میں کرنا چاہتی ہوں وہ کبھی بھی نہیں کر پاؤنگی،میں نے انہیں کہا کہ آپ جہاں کہیں گے میں شادی کر لونگی،انہوں نے میری شادی خاندان میں نہیں کی میرے والد نے میری شادی ایک بڑے خاندان میں کی اورمجھے اتنی محبت والی فیملی ملی، میرے شوہر بہت کواپریٹو ہیںاللہ پاک نے بچے دئیے تو وہ بھی بہت کواپریٹو ہیں یہ بہت بڑی سپورٹ ہوتی ہےاس لئے میں کام کر رہی ہوں ، خیال رہے کہ نصرت لغاری معروف پاکستانی امریکن فلینتھراپسٹ اور این آر پی نان ریزیڈنٹ ہیں، پاکستانی ویمن ونگ کی رہنما نصرت لغاری کا تعلق صحافت سے ہے جو پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے خواتین ونگ کی صدر بھی ہیں اور خواتین کے حقوق اور سماجی انصاف کے فروغ میں ایک طاقتور قوت ہیں، انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے فوکل پرسن مقرر ہونے والی پہلی خاتون بن کر تاریخ رقم کی۔ اپنی متنوع صلاحیتوں کے ساتھ ، وہ سیاسی تنظیم اور سماجی سرگرمی میں مہارت رکھتی ہیں ، غیر متزلزل جذبے کے ساتھ خواتین اور پسماندہ برادریوں کے حقوق کی حمایت کرتی ہیں۔اپنی لامحدود توانائی، بے لگام جوش و خروش اور غیر متزلزل عزم کے لئے مشہور ہیں، انہوں نے بے شمار افراد کو متاثر کیا ہے۔ ویمن سپورٹ نیٹ ورک کی چیئرپرسن کی حیثیت سے وہ خواتین کو بااختیار بنانے اور مثبت تبدیلی لانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
0 تبصرے