پاکستان ایکسیلینس کلب مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے ناصر حسین شاہ

پاکستان ایکسیلینس کلب مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے ناصر حسین شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ایکسیلینس کلب کی جانب سے منعقدہ 8ویں ایکسیلینس ایوارڈ کی تقریب کے موقع پرمہمان خصوصی منسٹر فار انرجی اینڈ پی اینڈڈی گورنمنٹ آف سندھ سید ناصر حسین شاہ اورپاکستان ایکسلینس کلب کے پیٹرن ان چیف انجینئر محمد اقبال قریشی نے ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی ڈاکٹر مسعود بھٹو کو بہترین خدمات کے صلے میں ایوارڈ سے نوازا تقریب کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اعلیٰ کاردکردگی پر ایوارڈز دیئے گئے ا س موقع پر کلب کے چیئرمین حمید بھٹو اور انور سانگی اور دیگربھی موجود تھے تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی منسٹر فار انرجی اینڈ پی اینڈڈی گورنمنٹ آف سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان ایکسیلینس کلب مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ مختلف شخصیات کی حوصلہ افزائی کرنا فی ضمانہ نہایت ضروری ہے کیونکہ ہر شخص اپنے اپنے پروفیشن کو دن رات محنت کر کے بہتر سے بہتر بنانے کی جدو جہد کر رہا ہے جس سے نہ صرف انڈسٹریز بلکہ معیشت کی بہتری کے ساتھ ساتھ پاکستان کا نام بھی دنیا بھر میں روشن ہو رہا ہے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان ایکسیلینس کلب میرٹ کی بنیاد پر ایوارڈ کی تقسیم کر رہا ہے جو انتہائی قابل تحسین ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنرضلع کورنگی مسعود بھٹو نے کہا کہ پاکستان ایکسیلینس کلب کے چیئرمین حمید بھٹو کی کاوشوں سے آج 8ویں پاکستان ایکسیلینس ایوارڈ کا شاندار انعقاد ممکن ہو سکا ہے انہوں نے کہاکہ حوصلہ افزائی سے افراد میں کوششیں اور جدو جہد کا جزبہ مزید فروغ حاصل کرتا ہے جس سے معاشرے کی بہتری کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ڈاکٹر مسعود بھٹو نے کہا کہ شوبز سمیت دیگر شعبے ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو انتہائی قابل ستائش ہے تقریب کے موقع پر پاکستان ایکسلینس کلب کے پیٹرن ان چیف انجینئر محمد اقبال قریشی نے کہا کہ کلب کی جانب سے مختلف شخصیات کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ ہر سال اس شاندار ایوارڈ کی تقریب بھر پور جوش و جذبے سے منعقد کی جاتی ہے جس میں پاکستان بھر سے سیاسی،سماجی،کاروباری شخصیات سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے اس موقع پر پاکستان ایکسیلینس کلب کے چیئرمین حمید بھٹو نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی مسعود بھٹوچارج انسانیت کی خدمت پر معمور ہیں پولیو کے خاتمے کے لئے چلائی جانے والی مہمات سے لے کر اپنی تمام ذمہ داریاں مکمل ذمہ داری کے ساتھ پوری کر رہے ہیں جس پر وہ ستائش کے مستحق ہیں اور ہم سب کے ساتھ مل کر ان شخصیات کو سراہتے ہیں جو پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے پاکستان ایکسیلینس ایوارڈ کے اسپانسر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افراد اور اداروں کی خدمات کو تسلیم کرنے میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں حمید بھٹو نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر ایوارڈ کی تقسیم پا کستان ایکسیلینس کلب کی ترجیح ہے تا کہ اچھے کام کرنے والوں کو آگے بڑھنے کے لئے مزید مواقع میسر آسکیں تقریب کے موقع پرانور سانگی نے کہاکہ کا رکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ہر انسان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ وہ قومیں ہمیشہ ترقی کرتی ہیں جو اپنے محسن کو یاد رکھتی ہیں ترقی یافتہ ممالک میں نہ صرف حوصلہ افزائی کرنے کا سلسلہ جاری ہے بلکہ وہ ایسے مواقع بھی مہیا کر رہے ہیں جس سے ہر کوئی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنا نام روشن کر سکتا ہے۔