پاکستان کی آزادی کے لئے حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے بے شمار قربانیاں دیں ،یہ ملک ان کی جدو جہد کی عظیم قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا گیا، اس کا تحفظ اور تعمیر و ترقی اب سب کی ذمہ داری ہے جس سے عہدہ برآہونے کے لئے اپنے تمام فروعی اور گروہی اختلافات بھلا کر اور ہر قسم کے تعصبات سے بالا تر ہو کر ایک متحد قوم کی شکل میں کام کرنا ہوگا، اس وقت وطن عزیز کو اندرونی و بیرونی چیلنجوں اور دہشت گردی کی عفریت کا سامنا ہے، ملک دشمن قوتیں بدامنی پھیلاکر پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، تاہم اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق قائم کر کے دشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام بناسکتے ہیں۔حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے یہ سبق دیا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے۔اسی طرح 25 اگست کا بابائے قوم پاکستان کے عظیم لیڈر کا یوم پیدائش ہے، یہ دن تجدید عہد وفا کا دن ہے، اسی دن قائد اعظم ایک آزاد وطن اسلامی جمہوریہ پاکستان کا لیڈر اس دنیا میں آیا،جو کہ مسلمانوں کے لئے اللہ پاک کی نعمت ہے، قائد اعظم محمد علی جناح نے مسلمانوں کے لئے ایک الگ وطن کی بنیاد رکھی، اس وطن کی ترقی بقاءاور خوشحالی کے لئے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کواپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔وطن عزیز پاکستان کی بنیادوں میں حضرت قائد اعظم کا لہو شامل ہے، جس کے دفاع کیلئے ملک بھر کے باشندوں کو عساکر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا چاہیے، کسی دشمن نے بھی قائد اعظم کے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو پاک فوج اور عوام مل کر اس کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہر سال کی طرح امسال بھی "یوم قائد" قومی جوش و جزبے کے ساتھ منایا جارہا ہے ، اس سلسلے میں پاکستانی عوام اپنے قائد کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ بانی پاکستان کا دن جوش و خروش سے منا کر ثابت کیا جاتا ہے کہ پاکستانی قوم زندہ قوم ہے، جو اپنے قائد سے محبت کرتی ہے، پاکستانی خوش قسمت قوم ہیں کہ قائد اعظم اور اکابرین کی بیش بہا قربانیوں اور انتھک جدوجہد سے ایک خوبصورت اور پیارا ملک ملا، ان اکابرین کی جدوجہد کی خاطر ہر کسی نے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔اس میں دہرائے نہیں کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کا اہم کردار ہے،ان کے قومی جوش و جزبہ کو مد نظر رکھتے ہوئے نوجوان ملک کی باگ ڈور سنبھال کر وطن عزیز کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔اس کے لئے نوجوان آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کرکے باہمی روابط کو مضبوط بنائیں۔
یہ امر حقیقی ہے کہ پاکستان قائداعظم کی جدوجہد اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں کو اپنا کر وطن کی خدمت اور سلامتی کے لئے عملی اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔پاکستان قدرت کا ایک عظیم تحفہ اور بڑی نعمت ہے۔وجود پاکستان اللہ کی زمین پر ایک عطیہ قدرت ہے۔ پاکستان قدرت کی عطا کردہ نعمتوں سے مالا مال خطہ ہے۔زندہ قومیں اپنے قومی لیڈرز کا یوم پیدائش ملی جوش وجذبے کے ساتھ مناتی ہیں۔ یہی زندہ قوموں کی پہچان ہے۔
قائد اعظم کے پاکستان کو علامہ اقبال کے خواب کی حقیقی تعبیر بنانے اور ملک کو ہر قسم کی عصبیت سے پاک کر کے آنے والی نسلوں کو معاشی طور پر مستحکم اور خوشحال پاکستان دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان دنیا کا ایک عظیم اسلامی ملک اخوت و محبت ،استقلال اور عزت و عظمت کانشان ہے۔ وطن عزیز کے لئے حضرت قائد اعظم کی قربانیو ں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا کہ ان کی شبانہ روزمحنت کے نتیجے میں ایک آزاد ملک نصیب ہوا۔آزادی حاصل کرنے کیلئے انہوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وطن عزیز کے نوجوان اور طلباء حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے زریں اصولوں کو اپنا کر قومی سطح پر جذ بہ حب الوطنی کو فروغ دیں۔بڑی جدوجہد اورحکمت عملی کے تحت قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان حاصل کیا ۔ قائداعظم اس وقت یہ سمجھتے تھے کہ پاکستان کے وجود سے مسلمانوں کی نجات، آزادی اور بقا کا سیدھا راستہ ہے۔ اس نئی ریاست کے قیام سے ایک نئی مملکت کو مساوات کی بنیاد پر حقوق حاصل ہوں گے۔ انصاف اور بھائی چارے کی فضا قائم ہوگی۔جس کا دین اسلام درس دیتاہے۔قائداعظم نے پاکستان کے وجود کےلئے جدوجہد اس لئے کی تھی کہ یہاں کے عوام جدیدعلوم سے آراستہ ہوکر خطے میں ترقی اور بین الاقوامی سطح پر اپنامقام حاصل کر سکیں۔
0 تبصرے