ٹنڈوجام: سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے ہونہار طلبہ کی ٹیم نے سعودی عرب میں ہونے والے ہواوے آئی سی ٹی مقابلے 2024-25 کے نیٹ ورک ٹریک کے ریجنل فائنلز میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس ٹیم میں سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر کے محمد اسحاق، اور مہران یونیورسٹی جامشوروکی مس نویرہ، اور تحسین شامل ہیں، پاکستان کی 135 جامعات میں سے 17,500 شرکاء نے شرکت کی، جس میں سے کامیاب ہونے والی ٹیم کے ارکان نے ریاض، سعودی عرب میں منعقدہ ریجنل فائنلز میں ملک کی نمائندگی کے لیے کوالیفائی کیا تھا، اس موقع پر ان منتخب طلبہ نے دنیا کے14 ممالک کی ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے، پاکستانی ٹیم نے اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور دوسری پوزیشن حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ اس کامیابی کے بعد یہ ٹیم شنگھائی، چین میں ہونے والے ہواوے گلوبل فائنلز میں مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کی نمائندگی کریں گے، اس موقع پر سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے اس شاندار کامیابی پر طلبہ اور ان کے اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی، اور کہا کہ یہ کامیابی سندھ زرعی یونیورسٹی سمیت پورے ملک و قوم کیلئے قابل فخر ہے اور ہمارے طلبہ کی غیر معمولی صلاحیتوں اور ہمارے اداروں کی معیاری تعلیم کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں شنگھائی میں ہونے والے گلوبل فائنلز میں شاندار کامیابی کیلئے پرامید ہیں، ٹیم کی سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے سہراب تھیہم اور رہنمائی مہران یونیورسٹی جامشورو سے ڈاکٹر فہیم کھوھاوڑ نے کی،
0 تبصرے