چمڑے کی صنعت کو فروغ دے کر معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے حامد ظہور
کراچی: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ اور محصولات سعد وسیم شیخ نے تزین و آرائش کے بعد پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن ساﺅتھ زون کا افتتاح کر دیا اس موقع پر پی ٹی اے سینٹرل کے چیئرمین حامد ظہور،چیئرمین ساﺅتھ زون دانش امان،وائس چیئر مین ساﺅتھ زون یوسف شفیق اور دیگر شخصیات نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ اور محصولات سعد وسیم شیخ نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان جب ہی ترقی یافتہ اور خوشحال ہوگا جب تاجر برادری اور صنعتکار خوشحال ہوں گے موجودہ حکومت تاجروں کے مسائل کرکے معیشت کی بہتری کے لئے کوشاں ہے جس کےلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں سعد وسیم شیخ نے کہا کہ موجودہ دور حکومت معیشت کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں جس کی وجہ سے ملک نہ صرف غیر ملکی قرضوں کے بوجھ سے آزادی حاصل کر رہا ہے بلکہ خود کفیل بھی بن رہا ہے انہوں نے کہا تاجروں اور صنعتکاروں کو سہولیات اور مراعات فراہم کر کے معیشت کو مزید بہتر بنانے کے لئے پر عزم ہیں اس موقع پرپی ٹی اے سینٹرل کے چیئرمین حامد ظہور نے کہا کہ چمڑے کی صنعت کو فروغ دے کر معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی مصنوعات سے مالا مال ملک ہے جہاں تقریباً 47.4 ملین کھالیں سالانہ پیدا کر کے ٹینرز پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں تقریب کے موقع پر پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن ساﺅتھ زون کے چیئرمین دانش امان نے کہا کہ پاکستانی چمڑے کی صنعت تیسری بڑی صنعت ہے جو ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے ملک کے مختلف شہروں میں جدید سہولیات سے آراستہ یونٹس چمڑے سے بنی منصوعات تیار کر کے دنیا بھر میں فروخت کر رہے ہیں دانش امان نے کہا کہ چمڑا بنانے والی فیکٹریاں قصور، لاہور اور ملتان سمیت پورے پاکستان میں قائم ہیں لیکن 90 فیصد سے زیادہ سامان اور کپڑے کراچی اور سیالکوٹ میں تیار کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2500 سے زائد رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ ٹینرز موجود ہیں جبکہ ترقی یافتہ چمڑے کی صنعتوں والے بڑے شہروں میں سیالکوٹ، کراچی، قصور، کورنگی، گوجرانوالہ، ملتان، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، حیدرآباد اور پشاور شامل ہیں دانش امان نے کہا کہ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن چمڑے کی صنعت کو مزید فروغ دینے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان اعلیٰ درجے کے چمڑے اور چمڑے کی مصنوعات تیار کرنے واکے ملک کے طور پر جانا جاتا ہے چمڑے کے ملبوسات کے لیے پاکستان سب سے بڑی برآمدی منڈیوں میں سے ایک ہے جبکہ مجموعی طور پر پاکستان سے چمڑے کی اشیاءدرآمد کرنے والے بڑے ممالک میں اٹلی، جرمنی، فرانس، امریکہ، پرتگال، سنگاپور، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جاپان، بیلجیم، اسپین، کوریا، ہالینڈ، ناروے، سویڈن، میکسیکو، چلی، پولینڈ، روس، ڈنمارک، اور جنوبی افریقہ شامل ہیں دانش امان نے کہا کہ پاکستان کی چمڑے کی برآمدی صنعت میں اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پی ٹی اے سرگر م ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت اور کاوشوں سے ٹینری کی صنعت تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی.
0 تبصرے