کسی کو سندھ کے وسائل پر قبضے کرنے کا حق نہیں، قبضہ ہوگا تو تحریک اٹھے گی، مولانا فضل الرحمن

پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواہ کے وسائل پر وہاں کے لوگوں کا حق ہے، ان کا حق تسلیم کرنا پڑے گا

کسی کو سندھ کے وسائل پر قبضے کرنے کا حق نہیں، قبضہ ہوگا تو تحریک اٹھے گی، مولانا فضل الرحمن

سکھر: باب الاسلام سندھ کانفرنس سے قائد جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے هوئے کها که ہم صوبائی حقوق کے علمبردار ہیں، سندھ کے وسائل پر سندھ کے عوام و بچوں کا حق ہے، کسی کو سندھ کے وسائل پر قبضے کرنے کا حق نہیں، قبضہ ہوگا تو تحریک اٹھے گی، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواہ کے وسائل پر وہاں کے لوگوں کا حق ہے، ان کا حق تسلیم کرنا پڑے گا، م کسی کا حق چھیننا نہیں چاہتے اور نہ کسی اور کا حق کسی اور دینا چاہتے ہیں، قرآن کہتا ہے جو اپنے حق کے لئے مارا جائے گا وہ شہید کہلائے گا، پاکستان کو انارکی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، ہم آئین و قانون کا احترام کرتے ہیں، آئین و قانون کا احترام و پیروی متفقہ موقف ہے،