عنایت سمیع اور ان کی ٹیم نے اصلاحی موضوع پر طنز و مزاح سے بھرپور ڈرامہ پیش کیا
کراچی (رپورٹ وسیم قریشی)
اداکار ۔ ہدایت کار ۔ اور مصنف عنایت سمیع کا ڈرامہ ۔ شادی میرے باپ کی ۔ نے ہنسی کا طوفان بپا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ۔ أرٹس کونسل أف پاکستان کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پیش کیا گیا اردو مزاحیہ ڈرامہ ۔ شادی میرے باپ کی ۔ عوام کی توقعات پوری کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ ڈرامے کے ہر فنکار نے شاٸقین سے خوب داد سمیٹی۔ ہال میں کبھی قہقہے لگتے تھے تو کبھی ہال تایوں سے گونج اٹھتا تھا ۔کہانی میں أج کے معاشرے میں پھیلی سوشل میڈیا کی وباکے منفی تاثرات سے بچنے کے لیے أگاہی بھی دی گٸی ۔ سوشل میڈیا پر لڑکوں اور لڑکیوں کی بے جوڑ شادی کے نقصانات اور جوانٹ فیملی سٹم کے مساٸل اورفواٸد کو بھی أشکار کیا گیا ۔ ملک أرٹ پروڈکشن کی جانب سے عبدالرزاق ملک کے پیش کرہ ڈرامے میں عنایت سمیع ۔ فاٸزہ خان ۔ وقاص شیخ ۔ عاٸشہ شہریار ۔ عمر حنیف ۔ اے حمید ۔ مقبول ملک ۔عاٸشہ ناز ۔ ملک ظفراعوان ۔ اسلم پیا ۔ رٸیس ۔ ماہین ۔ عمران اسلم ۔ وسیم ۔ شہریار ۔فرید الدین ، اکرم ربانی ، نیناں مرزا، عدنان شاہ اور دیگر نے ناظرین کو خوب محظوظ کرایا. ڈرامے کے معاون ہدایت کار عظیم خان۔ اسٹیج کنٹرولر ظہیر خان ۔ سلیم ناصر ۔ سرفراز بیگ اور پروڈیوسر عبدالرزاق ملک تھے ۔ڈرامہ ڈاٸریکٹر عنایت سمیع نے کراچی اسٹیج کی رونقیں بحال رکھنے کی کامیاب کاوشوں پر صدر أرٹس کونسل أف پاکستان احمد شاہ کو ڈرامہ ٹیم کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا اور اظہار تشکر کرتے ہوٸے کہا کہ صدر أرٹس کونسل احمد شاہ کی پالیسیوں کی وجہ سے ضلع وسطی کے فنکار اپنی صلاحتیں منوا پارہے ہیں ۔ اور ضلع وسطی کے عوام اچھی اور معیاری تفریح سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ ضلع وسطی میں أرٹس کونسل کا قیام کسی تحفے کم نہیں ہے ۔ ریذیڈینٹ ڈاٸریکٹر ضلع وسطی بشیر سدوزٸی بھی فنکاروں کو بھرپور سپورٹ کررہے ہیں اور أرٹس کونسل میں فنون لطیفہ کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ ہمارا کامیاب ڈرامہ شادی میرے باپ کی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے
1 تبصرے
Saleem Nasir