ہم سندھ کے عظیم تهذیب موہن جو دڑو اور سندهو دريا کے امین اور محافظ ہیں ۔ پی پی رہنماء
لاڑکانہ (رپورٹ: سکندر چنہ) سندہ ثقافت کا دن عید سے زیادہ پرمسرت دن ہے ۔سندہ واسیون کو مبارکباد۔ ہم سندھ کے عظیم تذ یب موہن جو دڑو کے امین اور محافظ ہیں ۔کسی میں ہمت نہیں کہ وہ ہماری تہذیب کو میلی آنکھ سے دیکھے ان کی آنکھیں نکال دیں گے ان خیالات کا اظھار پیپلز پارٹی لاڑکانہ کے منتخب رکن سندہ ایم پی اے عادل الطاف انڑ اور پی پی رہنماء عدنان الطاف انڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں سندھی ثقافت کے پرمسرت کے موقع پر کہا کہ ہم سندھ کی عظیم تہذیب کے امین اور وارث ہیں کسی میں جرآت اور ہمت نہیں کہ وہ ہماری تذقیب کو میلی آنکھ سے دیکھے جس نے بھی دیکھا اس کی آنکھ نکال دیں گے ۔ ایم پی اے عادل الطاف انڑ نے کہا کہ دریائے سندہ سے چھ کینال نکالنا سندہ کو بنجر بنانے کی ایک سازش ہے جس کو ناکام بنایا جائے گا ۔ پی پی رہنماء عدنان الطاف انڑ نے سندھی ثقافت کے دن کے حوالے سے کہا کہ یہ دن عید سے زیادہ خوشیوں والا دن ہے اس پر مسرت موقع پر سندھ واسیون کو انڑ برادران اور جونیئر الطاف حسین انڑ کے طرف سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
0 تبصرے