تھانہ احمد پور لمہ اور تھانہ کوٹسبزل پولیس کا مسلح ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ 4 ملزمان ہلاک دو فرار، ترجمان پولیس
رحیم یار خان//تھانہ احمد پور لمہ اور کوٹسبزل پولیس کا ناکہ توڑ کر فرار ہونے والے ملزمان کی تعاقب میں آنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران چار ملزمان ہلاک دو فرار کلاشنکوف اور تین پسٹل برآمد، ملزمان کی شناخت خان پور ڈاکٹرز فیملی کے دو بچوں کے اغواء کیس کے ملزمان کے طور پر ہو گئی
رحیم یار خان : تھانہ احمد پور لمہ اور تھانہ کوٹسبزل پولیس کا مسلح ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ 4 ملزمان ہلاک دو فرار، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : ایس ایچ اوز نوید نواز واہلہ اور سیف اللہ ملہی نے بھاری نفری کے ہمراہ مخبرزکی اطلاعات پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے اے ایس پی شاہزیب چاچڑ کی نگرانی میں ہائی الرٹ ناکہ بندی کر رکھی تھی، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : ناکہ بندی پر موجود پولیس نے مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش میں ناکہ توڑتے ہوئے سپیڈ بڑھا دی ، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : پولیس پارٹی کے گھیراؤ اور تعاقب پر ملزمان نےکار چھوڑ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : پولیس پارٹی نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : پولیس اور ملزمان کے فائرنگ کے تبادلہ کے دوران چار ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : فائرنگ تھمنے پر پولیس کے سرچ آپریشن میں ملزمان کی شناخت عثمان، حسیب، جنید اور راحیل کے ناموں سے ہو گئی، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : ہلاک ملزمان کی شناخت ان کی جیبوں میں موجود شناختی کارڈز کی کاپیوں سے ہوئی، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : ہلاک ملزمان کی نعشوں کے قریب سے ان کے زیر استعمال اسلحہ ایک عدد کلاشنکوف اور تین پسٹل تیس بور بھی برآمد ہوئے، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : دریافت پر ہلاک ملزمان کچھ دن قبل خان پور سے ڈاکٹر حسن کے بیٹوں شایان اور سبحان کے اغوا میں ملوث پائے گئے، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : ہلاک ملزمان نے خان پور میں دن دھاڑے سکول جاتے دونوں بچوں کو اسلحہ کے زور پر قتل کر دینے کی نیت سے اغواء کیا تھا، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : ہلاک ملزمان کے بارہ میں اطلاعات تھیں کہ وہ سندھ فرار ہونے کی کوشش میں ہیں : ترجمان پولیس
رحیم یار خان : اس دوران تھانہ احمد پور لمہ کی حدود میں پولیس ناکہ کنڈیر پل پر مسلح ملزمان اور پولیس کا آمنا سامنا ہو گیا، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال کار بھی قبضہ میں لے لی، جوکہ اغواء کی واردات میں استعمال ہوئی تھی اور پولیس کو مطلوب تھی، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : پولیس نے ہلاک ملزمان کی نعشوں کو قبضہ میں لے کر حسب ضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، ترجمان پولیس
رحیم یار خان : ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے پولیس پارٹی کے کوئیک رسپانس اور موثر کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے فرار ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے، ترجمان پولیس
0 تبصرے