سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں انٹر یونیورسٹی والی بال چیمپئن شپ زون -کے کا آغاز

والی بال چیمپئن شپ کا افتتاح وائس چانسلر نے کیا، پہلے میچ میں مہران یونیورسٹی کامیاب

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں انٹر یونیورسٹی والی بال چیمپئن شپ زون -کے کا آغاز

ٹنڈوجام؛ سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں انٹر یونیورسٹی والی بال چیمپئن شپ زون -کے کا آغاز ہوگیا ہے، جس کا افتتاح وائس چانسلر نے افتتاح کیا، پہلے میچ میں مہران یونیورسٹی کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے انٹر یونیورسٹی والی بال زون –کے کا آغاز ہو چکا ہے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے افتتاحی مئچ کے دوران بال سے سروس کراکر کیا۔اس چیمپئن شپ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ، آئی بی اے سکھر، شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور، اسرایٰ یونیورسٹی حیدرآباد، لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ھیومن سائنسز جامشورو، مہران یونیورسٹی جامشورو، سندھ یونیورسٹی جامشورو، یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز ٹنڈو محمد خان، اور میزبان سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپئن شپ کا پہلا میچ مہران یونیورسٹی جامشورو اور آئی بی اے سکھر کے مابین کھیلا گیا، جس میں مہران یونیورسٹی نے آئی بی اے سکھر کو 16-25 اور 22-25 پوائنٹس کے فرق سے شکست دی۔اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ سندھ میں موروثی اور تاریخی کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، والی بال کا کھیل بھی سندھ سمیت پورے ملک میں پرانے زمانے سے کھیلا جا ررہا ہے، اس ضمن میں ہایئر ایجوکیشن کمیشن کی کوششیں قابل تحسین ہیں، جو جامعات میں ہر قسم کے کھیل کو فروغ دے رہی ہے، اس موقع پر ڈائریکٹر ڈائریکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ نے وائیس چانسلر اور دیگر مہمانان کو چئمپین شپ کے متعلق آگہی دی، اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ سمیت شائقین کی بڑٰ تعدا موجود تھی۔