سيبس یونیورسٹی جامشورو میںسال 25-2024ع کا داخلا ٹیسٹ شروع، ملک بهر سے امیدوار شريک

انٹری ٹیسٹ میں سندہ ، پنجاب ، بلوچستان،خیبر پختونخواہ، آزاد کشمير کے ساتھ ملک بهر سے امیدوار شريک

سيبس یونیورسٹی جامشورو میںسال 25-2024ع کا داخلا ٹیسٹ شروع، ملک بهر سے  امیدوار شريک

جامشورو: شہید ﷲ بخش سومرو (سيبس) یونیورسٹی آف آرٹ ڈزائن اینڈ ہیریٹیجز جامشورومیں سال 25-2024ع کی داخلا کے لیے انٹری ٹیسٹ منعقد ہوا۔ انٹری ٹیسٹ میں سندہ ، پنجاب ، بلوچستان،خیبر پختونخواہ، آزاد کشمير کے ساتھ ملک بهر سے امیدوار شريک ہو ئے۔ فائن آرٹ، آرکیٹیکچر، کمیونیکیشن، ٹیکسٹائل، فيشن،اور انٹيرئرڈزائن کے شعبہ جات میں داخلا کے لئے مجموعی طور 200 سیٹيں مختص کی گئی ہیں، جن میں ميرٹ، سيلف فنانس، یونیورسٹی سپورٹ پروگرام اور غير ملکي شامل ہیں۔ ٹیسٹ کے دوران 217 عورت اور 33 مرد اميدوار شرکت کر رہے ہیں. ٹیسٹ کے دوران سیبس یونیورسٹی کی وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارابيلا بهٹو اور دوسرے عملداروں نے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے شھید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی آف آرٹ، ڈزائین اینڈ ہیریٹیجز، جام شورو کی وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارابيلا بهٹو نے کہا کے میں انٹری ٹیسٹ دینے والے سب امیدواران کو خوش آمدید کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کر رہی ہيں کہ وہ آرٹ، ڈزائین اینڈ ہیریٹیجز کی تعلیم دینے والے ادارے اور پاکستان کی پہلی آرٹ یونیورسٹی میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیبس یونیورسٹی موجودہ شعبوں کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم جیسے آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور دیگر شعبوں کے ساتھ مختصر کورسز بھی متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ڈاکٹر ارابیلا بھٹو نے کہا کہ سيبس یونیورسٹی معاشرے کے نوجوانوں اور تخلیقی ذہنوں کو موقع فراہم کر رہی ہے جو آرٹ اور ڈیزائن میں اپنا کیریئر قائم کرنا چاہتے ہیں اور آنے والے سالوں میں مادر وطن کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سيبس یونیورسٹی طلباء کی انوويشن اور انٹرپرينيوئرشپ کی حوصلہ افزائی کے لیے اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان روابط قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ٹیسٹ خالی جگهيں پر کريں اور ڈرائنگ کے دو حصوں پر مشتمل تھا، دونوں میں بالترتیب 40 اور 60 نمبر تھے۔