ڈونلڈ ٹرمپ کو 47واں امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کر تے ہیں: کفیل حسین

پاکستان اور امریکہ کے درمیان 15 اگست 1947 سے بہترین دوستانہ تعلقات قائم ہیں

ڈونلڈ ٹرمپ کو 47واں امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کر تے ہیں: کفیل حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈونلڈ ٹرمپ کو 47واں امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کر تے ہیں یہ بات KHA بزنس انٹرنیشنل ریلیشنزاور کفیل گروپ کے سی ای او، روٹری کلب آف کراچی انوائرمنٹ کے پریذیڈینٹ ،چیئرمین ڈپلومیٹک افیئرز کیپ اور معروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میںڈونلڈ ٹرمپ کو 47واں امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان 15 اگست 1947 سے بہترین دوستانہ تعلقات قائم ہیں

پاکستان کی آزادی کے بعد امریکہ اس ملک کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہے کفیل حسین نے کہاکہ ماہر معاشیات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کورولر کوسٹرکے طور پر دیکھتے ہیں جس کی خصوصیت قریبی ہم آہنگی اور گہرے دوطرفہ خلفشار سے نشان زد ہے انہوں نے کہا کہ سال 2022 میں امریکہ نے پاکستان سے 3.11 بلین ڈالرز کی ایکسپورٹ کی جبکہ پاکستان امریکہ سے6.47 بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کر چکا ہے اس کے علاوہ پاکستان کی امریکہ کی اہم برآمدات کچی روئی، اسکریپ آئرن اور ویکسین شامل ہیں اور امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں گھر کے کپڑے اور دیگر میں سرمایہ کاری کر رہا ہے

کفیل حسین نے کہا کہ دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ پاکستان امریکہ سے 4 ہزار سے زائد ڈیوٹی فری اشیا ایکسپورٹ کر کے ذرمبادلہ میں اضافہ کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سفارتی تجارتی اور اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں.

اور امن کے قیام کے لئے بھی بھر پور اقدامات کر رہے ہیں کفیل حسین نے کہا کہ دوطرفہ باہمی تجارت کو فروغ دینے سے معیشت مستحکم ہوگی جبکہ دونوں ممالک کی عوام کے درمیان بھی تعلقات استوار ہو سکیں گے.