ٹنڈوجام؛ ملک میں زراعت کی ترقی میں زرعی انجنئرنگ کا اہم کردار ہے،ڈین ڈاکٹر الطاف سیال

طلبہ کو زرعی مشینری اور انجن کے متعلق عملی معلومات کا ہونا لازمی ہے، انجنیئر منصور رضوی

ٹنڈوجام؛ ملک میں زراعت کی ترقی میں زرعی انجنئرنگ کا اہم کردار ہے،ڈین ڈاکٹر الطاف سیال

ٹنڈوجام: سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی فیکلٹی آف ایگریکلچرل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈین ڈاکٹر الطاف سیال نے کہا ہے کہ ملک میں زراعت کی ترقی میں زرعی انجنئرنگ کا اہم کردار ہے، ٹیکنالوجی کے بغیر بہتر پیداوار کا حصول ناگذیر ہے، یہ باتیں انہوں نے فیکلٹی کے شعبہ فارم پاور اینڈ مشینری کی زیرمیزبانی "انجن کی بنیادی معلومات اور اصول" کے زیر عنوان لیکچر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، انہوں نے کہا ترقی پذیر ممالک میں لارج اور سمال فارمنگ میں زرعی مشینری کے ذریعے پیداوار میں اضافے سمیت آبپاشی اور زمین کی لیولنگ اور موسمی حالات کیلئے زرعی مشینری اور جدید آلات کو استعمال کیا جاتا ہے، انہوں نے ملکی زرعی ترقی کیلئے ٹیکنالوجی کے نفاذ کو یقینی بنانے پر زور دیا، تقریب کے مہمان خصوصی اور سی این ایچ انڈسٹریل کے کنٹری مینیجر، انجنیئر منصور رضوی نے کہا طلبہ کو زرعی مشینری اور انجن کے متعلق عملی معلومات کا ہونا لازمی ہے، اس لئے اکیڈمیا اور انڈسٹری میں تعاون کو فروغ دیا جائے، فارم پاور اینڈ مشینری شعبے کے چیئرمین ڈاکٹر فرمان چانڈیو نے طلباء کو زرعی مشینری کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آنے والے وقت میں زرعی آلات کا دور ہے، اور پاکستانی حکومت بھی زرعی انجینئرنگ کو فروغ دینے کے لیے بڑے پروگرام متعارف کرانے جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی انجینئرنگ میں طلباء کے لیے ملازمتیں اور کیریئر کے دروازے کھل رہے ہیں، اس لیے طلباء کو اس میدان میں آگے بڑھنے کے لیے تیار رہنا چاہیے، قبل ازیں شعبے کے سابق چیئرمین مرحوم ڈاکٹر احمد علی ٹگڑ کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی، اس موقع پر اساتذۃ اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔