حکومت نے ذوالفقار بھٹو قتل کے ریفرنس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ کرليا

آج جونیئر ججز کا ایک اور 6 رکنی بینچ بنایا گیا جنھوں نے فائز عیسیٰ کے بینچ کے فیصلے کو اڑا دیا

حکومت نے ذوالفقار بھٹو قتل کے ریفرنس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ کرليا

وفاقی حکومت نے شهيد ذوالفقار علی بھٹو کے قتل سے متعلق عدالتی ریفرنس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا ہم کس سمت میں جا رہے ہیں، جسٹس فائز عیسیٰ نے 3 رکنی بینچ میں ازخود نوٹس کے حوالے سے حکم دیا کہ ازخود نوٹس پر سماعت روکی جائے، ان کا کہنا تھا فیصلے میں کہا گیا کہ پہلے فل کورٹ بلائی جائے اور اس کے بعد سو موٹو کے رولز بنائے جائیں، آج جونیئر ججز کا ایک اور 6 رکنی بینچ بنایا گیا جنھوں نے فائز عیسیٰ کے بینچ کے فیصلے کو اڑا دیا، قانون تھوڑا سا بھی جاننے والا پوچھے گا کہ اگر تین رکنی بینچ کی کوئی حیثیت نہیں تھی تو چھ رکنی بینچ کیوں بٹھایا، اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ اتنی عجلت میں کیے گئے فیصلوں سے کیا ملک میں استحکام ہو گا، کیا ایسے فیصلے قانون کے مطابق ہیں، ایسے آئینی اور قانونی مقدمات جن کے دور رس نتائج ہوتے ہیں انھیں تحمل سے اور سب کو بٹھا کر سنا جاتا ہے، ادارہ جاتی تسلط اور ضد کو سامنے نہیں رکھا جاتا۔