ترکیہ اور پاکستان بہترین دوست ممالک ہیں: کفیل حسین

قیام پاکستان کے بعد باہمی اعلیٰ سطحی دوروں نے دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دیاہے

ترکیہ اور پاکستان بہترین دوست ممالک ہیں: کفیل حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترکیہ اور پاکستان بہترین دوست ممالک ہیںیہ باتKHA بزنس انٹرنیشنل ریلیشنزاور کفیل گروپ کے سی ای او، روٹری کلب آف کراچی انوائرمنٹ کے پریذیڈینٹ ،چیئرمین ڈپلومیٹک افیئرز کیپ اور معروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین نے ترکیہ کے نیشنل ڈے کے موقع پر کہی انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد باہمی اعلیٰ سطحی دوروں نے دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دیاہے جبکہ قدرتی آفات جیسے مشکل ترین چیلنجز سے نمٹنے میں دونوں ممالک کا ایک دوسرے کا تعاون عوام کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا باعث بنے ہیں کفیل حسین نے کہا کہ دونوں مسلم ممالک تجارت کے شعبے کے ساتھ دیگر شعبوں کی ترقی کے لئے بھی پر عظم ہیں جو باہمی تعاون سے معیشت کی ترقی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی رکن اور ترقی پذیر 8 ممالک D-8 تنظیم کا حصہ ہیں دونوں ممالک نے ترجیحی تجارتی معاہدے پر بات چیت کرنے کے لیے کام کیا ہے جس کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کو کافی حد تک بڑھانا ہے خاص طور پر ٹرانسپورٹ، ٹیلی کمیونیکیشن، مینوفیکچرنگ، سیاحت اور دیگر صنعتوں کی ترقی شامل ہے کفیل حسین نے کہا کہ دونوں ممالک نے دو طرفہ تجارت کے حجم کو 2010 تک $690 ملین سے بڑھا کر $1 بلین سے زیادہ کرنے کی کوشش کی ہے پاکستانی برآمدات میں چاول، تل کے بیج، چمڑا، ٹیکسٹائل، کپڑے، کھیلوں کے سامان اور طبی آلات شامل ہیںجبکہ ترکیہ کی پاکستان کو برآمدات میں گندم، چنے، دال، ڈیزل، کیمیکل، ٹرانسپورٹ گاڑیاں، مشینری اور توانائی کی مصنوعات شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں گزشتہ برسوں کے دوران پاکستانی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد ترکیہ میں بطور سرمایہ کار مقیم ہیں جو ترکیہ کی معیشت کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں کفیل حسین نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان دوطرفہ تجاری، ثقافتی،سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں جس سے نہ صرف دونوں ممالک کی عوام کو بہترین سیاحتی بلکہ تجاتی ،تعلیمی اور صحت کی سہولیات میسر آسکیں گی.