والدین پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے پولیو ہیلتھ ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں؛ ڈاکٹر بینش اقبال
کراچی (اسٹاف رپورٹر )روٹری کلب آف کراچی شاہراہ فیصل کی جانب سے ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر عزیز ہسپتال ناصر کالونی کورنگی میں پولیو کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں ایک ہزار سے زاہد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے اس موقع پر مہمان خصوصی روٹری انٹرنیشنل 3271 کے ڈسٹرکٹ گورنر سال برائے 2025-2024 محمد رضوان آڈھیا تھے جبکہ اس موقع پرڈی جی الیکٹ 2026-2025 شکیل احمد خائمخانی،روٹری کلب آف کراچی شاہراہ فیصل کی پریذیڈینٹ ڈاکٹر بینش اقبال، چارٹر پریذیڈینٹ چوہدی فہد سکندر،نامزد پریذیڈینٹ جعفر حسین،کلب سیکریٹری شعیب رشید،کلب پولیو چیئر محمد شکیل، جی ایم ایل ایڈیٹر ڈی آر سی ڈاکٹر مدثر حسین،نوید اعجاز،اقبال یوسف،محمد سلطان،فیصل یعقوب،عرفان رحمان اور دیگر بھی موجود تھے پولیو کیمپ کے موقع پرمہمان خصوصی روٹری انٹرنیشنل 3271 کے ڈسٹرکٹ گورنر سال برائے 2025-2024 محمد رضوان آڈھیا نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پر عظم ہے انہوںنے کہا کہ روٹری پاکستان کے تحت قائم 300 سے زائد کلبس اور لاکھوں روٹرینز دن رات نہ صرف پولیو بلکہ دیگر بیماریوں کے خاتمے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں محمد رضوان آڈھیا نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل پولیو ہیلتھ ورکرز کے ساتھ ملکر نہ صرف شہری بلکہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں بھی پولیو مہم بھر پور جوش و جذبے سے جاری رکھے ہوئے ہیں ملک میں بڑھتے ہوئے پولیو کیسز کے بعد روٹرینز مزید محنت سے اس قومی فریضے کو سر انجام دے رہے ہیں اس موقع پر روٹری انٹرنیشنل 3271 کے ڈسٹرکٹ گورنر الیکٹ 2025-26 شکیل احمد خائمخانی نے کہا کہ ہمارا مشن پاکستان کو پولیو فری
بنانا ہے جس کے لئے تمام روٹرینز اپنی بھر پور خدمات سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صحت مند پاکستان ہی ترقی یافتہ اور خوشحال ہو سکتا ہے جس کے لئے ملک سے تمام مہلک بیماریوں کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اس موقع پر روٹری کلب آف کراچی شاہراہ فیصل کی پریذیڈینٹ ڈاکٹر بینش اقبال نے کہا کہ والدین پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے پولیو ہیلتھ ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ہر 5 سال سے کم عمر بچے کو ہر مہم کے دوران پولیو کے دو قطرے ضرور پلوائیں انہوںنے کہاکہ اسکولز اور تفریحی مقامات پر بھی پولیو کیمپس منعقد کئے جانے چاہئے جس سے پولیو کے خاتمے میں مدد ملے گی پولیو کیمپ کے موقع پر روٹری کلب آف کراچی شاہراہ فیصل کے چارٹر پریذیڈینٹ چوہدی فہد سکندر نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں انہیں زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے ہر مہم کے دوران پولیو کے دو قطرے لازمی پلوانے چاہئے انہوں نے کہا کہ سال 2024 میں پولیو کے17کیسز رپورٹ ہونا لمحہ فکریہ ہے روٹری انٹرنیشنل کی کاوشوں سے دنیا کے تمام ممالک سے پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے سوائے چند ایک ممالک کے چوہدی فہد سکندر نے کہا کہ تمام پاکستانی اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلواکر اس قومی فریضے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں.
0 تبصرے