میٹنگ میں ممبران، فیکلٹی، انتظامی عملے، اور معاون عملے کی شراکت کا اعتراف کیا گیا
جامشورو: شہید ﷲ بخش سومرو (سيبس) یونیورسٹی آف آرٹ ڈزائن اینڈ ہیریٹیجز جامشورو میں شعبہ فائن آرٹ نے اپنا دوسرا بورڈ آف اسٹڈیز کا اجلاس کامیابی سے منعقد کیا۔ اجلاس میں سيبس یونیورسٹی کےفیکلٹی ممبران،انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر، کراچی سےنوریہ شیخ نبی اور نوید صادق شامل تھے۔
شعبہ فائن آرٹ کے چیئرپرسن فضل الٰہی خان نے تمام ممبران کا پرتپاک استقبال کیا۔ ایجنڈے میں شعبہ فائن آرٹکے تمام تعلیمی سالوںکے نصاب کا ایک جامع جائزہ شامل تھا۔
میٹنگ میں ممبران، فیکلٹی، انتظامی عملے، اور معاون عملے کی شراکت کا اعتراف کیا گیا، جن کی اجتماعی کوششیں اس اہم تعلیمی اقدام کی کامیاب تکمیل میں معاون تھیں۔
وائس چانسلر سيبس یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر ارابیلا بھٹو نے ممبران کو یونیورسٹی کے ٹیکسٹائل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تیار کردہ روایتی سندھی اجرک پیش کی۔ انہوں نے یونیورسٹی کے تعلیمی مقاصد اور آرٹس اور ڈیزائن کے میدان میں اعلیٰ معیارات حاصل کرنے کے عزم کو بھی بیان کیا۔
0 تبصرے