کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کی جانب سے منعقدہ Self awareness and personal growthسیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی فاﺅنڈنگ پریذیڈینٹ آئی کے فاﺅنڈیشن عمران خالق تھے جبکہ اس موقع پرآئی کیو اسکول آ ف فنانس کے سی او اومرتضیٰ قائد اورآئی کیو اسکول آ ف فنانس کے ایڈمنسٹریٹراویس کسمانی نے اپنے تجربات سے نوجوانوں کو آگاہ کیا سیمینار میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے مہمان خصوصی فاﺅنڈنگ پریذیڈینٹ آئی کے فاﺅنڈیشن عمران خالق نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی76 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے نوجوانوں کی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کا رلا کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے عمران خالق نے کہا کہ موجودہ ترقی یافتہ دور میں آگے بڑھنے کے لئے نوجوانوں میں خود اعتمادی نہایت ضروری ہے اگر وہ اخبارات،رسائل اور کتب کے مطالعے کو اپنی عادت بنا لیں تو ان کی معلومات میں اضافہ ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیا پرنسپل گروتھ پر بھی خصوصی توجہ دیں کیونکہ یہی نوجوان پاکستان کی طاقت ہیں جنہوں نے نہ صرف قیام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا بلکہ جب کبھی بھی ملک کو یوتھ کی ضرورت پڑی چاہے سیلاب کی صورتحال ہو یا پھر زلزلہ ہر موقع پر نوجوان ملک کی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں عمران خالق نے کہا کہ نوجوان کوچاہئے کہ وہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے ساتھ تعلیمی اور کھیل کے میدان میں بھی مربوط بنا نے میں بھی اپنی بھر پور صلاحیتوں کا لوہا منوائیں تا کہ ہمارے ملک کو بحران سے نجات مل سکے اور مہنگائی و بے روزگاری کا بھی خاتمہ ممکن ہو انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا اگر تعلیم اورروزگار کے ساتھ آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ ملکی ترقی میں اپنا مثبت رول ادا کر سکیں گے
0 تبصرے