سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی زیرمیزبانی پی سی بی-ایچ ای سی انٹریونیورسٹی کرکٹ چئمپین شپ زون-کے شروع

کرکٹ چئمپین شپ زون-کے، 15 جامعات مدمقابل، وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے افتتاح کیا

سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی زیرمیزبانی پی سی بی-ایچ ای سی انٹریونیورسٹی کرکٹ چئمپین شپ زون-کے شروع

ٹنڈوجام: سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی زیرمیزبانی پی سی بی-ایچ ای سی انٹریونیورسٹی کرکٹ چئمپین شپ زون-کے شروع ھوگئی، 15 جامعات مدمقابل، وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے افتتاح کیا، تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ڈئریکٹوریٹ آف اسپورٹس کی زیرمیزبانی پاکستان کرکٹ بورڈ اور ھایئر ایجوکیشن کمیشن کے مشترکہ تعاون سے انٹریونیورسٹی کرکٹ چئمپین شپ زون کے کی مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے، جس کا افتتاح وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے بال کو شاٹ مارکر کیا،

ان مقابلوں میں میزبان ٹیم سندھ زرعی یونیورسٹی سمیت، جی سی یونیورسٹی حیدرآباد، اسریٰ یونیورسٹی حیدرآباد، مھران یونیورسٹی جامشورو، صوفی یونیورسٹی بھٹ شاہ، شھید بئنظیر یونیورسٹی سکرنڈ، قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ، شھید بینظیر یونیورسٹی نوابشاہ، شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور، شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور، آئی بی اے یونیورسٹی سکھر، شھید محترمہ بینظیربھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ اور لاڑکانہ یونیورسٹی لاڑکانہ حصہ لے رہی ہیں، اس موقع پر سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے بال کو شاٹ مارکر ٹورنامنٹ کا باقائدہ افتتاح کیا،

افتتاحی میچ جی سی یونیورسٹی حیدرآباد اور مہران یونیورسٹی جامشورو کے مابین کھیلا گیا، ٹاس جیتنے کے بعد جی سی یونیورسٹئ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں 153 رنز بنائے، جس کے بیٹسمین محمد نوید نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے، جواب میں مھران یونیورسٹی کی ٹیم نے 7 وکٹ کے نقصان پر مطوبہ اسکور بنا کر میچ جیت لیا،

اس موقع پر وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ زرعی یونیورسٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ملکی سطح کے تمام کھیلوں کی میزبانی کر رہی ہے اور سندھ سمیت ملک کی جامعات کے طلبہ کو کھیلوں کا ایک بہتر پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے، ڈئریکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ نے آنے والے شرکاء کو چیمپین شپ کے حوالے سے آگاہ کیا، اس موقع پر کرکٹ ایسوسیئیشن حیدرآباد ریجن کے صدر میر سلیمان ٹالپر، اور ضلعی صدر شکیل احمد بھی موجود تھے، جبکہ شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی