سنده رواداری مارچ پر تشدد، قوم پرست رہنماؤں نے بڑا اعلان کر دیا

یوم سیاہ منانے، ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے قتل اور دریائے سندھ پر غیر قانونی نہروں کی تعمیر کے خلاف قومی کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے

سنده رواداری مارچ پر تشدد، قوم پرست رہنماؤں نے بڑا اعلان کر دیا

حیدرآباد (بيورو) قوم پرست رہنماؤں نے کراچی میں رواداری مارچ پر تشدد کے خلاف 16 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے، 20 اکتوبر کو ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے قتل اور دریائے سندھ پر غیر قانونی نہروں کی تعمیر کے خلاف قومی کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ .

میڈیا رپورٹس کے مطابق باڈی کے چیئرمین ریاض علی چانڈيو، قوم پرست رہنما ڈاکٹر نیاز کالانی، ڈاکٹر بدر چنا اور دیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران رواداری مارچ پر تشدد کی شدید مذمت کی۔

قوم پرست رہنمائوں ریاض چانڈيو، ڈاکٹر نیاز کالانی اور دیگر نے کہا کہ جسٹس فار ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کمیٹی نے کراچی میں ٹالرینس مارچ کیا، جس کے خلاف پولیس نے ان پر وحشیانہ تشدد کیا، ۔

ان کا کہنا تھا کہ 20 اکتوبر کو پریس کلب کے سامنے ڈاکٹر شاہنواز کے ماورائے عدالت قتل اور کمیشن کے قیام اور دریائے سندھ سے غیر قانونی نہريں نکالنے کے خلاف قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں رواداری مارچ کے دوران سندھ کی خواتین، ادیبوں اور فنکاروں پر وحشیانہ تشدد کیا گیا، جس کا ذمہ دار بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ کو ٹھہراتے ہیں۔

قوم پرست رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مارچ کے بعد بخشل تھلہو، پنہل ساریو اور دیگر کے خلاف مقدمات درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، رہنماؤں کی گرفتاری اور گھروں کے محاصرے کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس سے قبل پولیس نے انہیں پریس کلب کے باہر روکنے کی کوشش کی جو کہ قابل مذمت فعل ہے۔