کراچی: پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کے لئے پر احتجاج، کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ

پولیس نے ایم پی اے ریحان بنڈوکڈا سمیت دس کارکنوں کو گرفتار کر لیا

کراچی: پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی کے لئے پر احتجاج، کارکنوں پر  لاٹھی چارج اور شیلنگ

کراچی: پی ٹی آئی کا ایمپریس مارکیٹ پر عمران خان کی رہائی کے لئے پر امن احتجاج، پولیس کی جانب سے پر امن کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ،

پولیس نے ایم پی اے ریحان بنڈوکڈا سمیت دس کارکنوں کو گرفتار کر لیا،پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی خواتین پر بھی شیلنگ کی گئی،

پی ٹی آئی سندھ کے ترجمان کی جانب سے پولیس گردی کی شدید مذمت، پر امن احتجاج کرنا ہر پاکستانی شہری کا قانونی حق ہے، قانون سب کے لئے برابری کی بنیاد پر ہوتا ہے، ایک طرف پیپلزپارٹی ریلیاں نکال رہی ہے وہاں دفعہ 144 نظر نہیں آتا، پی ٹی آئی کی پر امن خواتین اظہار آزادی کا استعمال کریں تو دفعہ 144 یاد آجاتا ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی کی جمہوری حکومت نہیں ڈکٹیٹرشپ ہے،

آج ہمارے پر امن کارکنوں کو تشدد کیا نشانہ بنایا گیا ہے، کارکنان پر پولیس گردی اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، فوری طور پر گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے، یہ کونسی جمہوریت ہے ایک منتخب ایم پی اے کو ایک سپاہی گریبان سے پکڑ کے گھسیٹے،

ایم پی اے ریحان بنڈوکڈا کو تزلیل کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔