حیدرآباد: گورنمنٹ گرلز پائلٹ میرا ہائی اسکول میں لڑکیوں کے حوالے سے سیمینار

حیدرآباد: گورنمنٹ گرلز پائلٹ میرا ہائی اسکول میں لڑکیوں کے حقوق اور بنیادی تعلیم کی اہمیت، صحت کی آگاہی اور پولیو مہم کے حوالے سے سیمینار

حیدرآباد: گورنمنٹ گرلز پائلٹ میرا ہائی اسکول میں لڑکیوں کے حوالے سے سیمینار

حیدرآباد؛ گورنمنٹ گرلز پائلٹ میرا ہائی اسکول میں لڑکیوں کے حقوق اور بنیادی تعلیم کی اہمیت، صحت کی آگاہی اور پولیو مہم کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ حیدرآباد عبدالوہاب میمن نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں لڑکیوں کی تعلیم اور داخلوں میں اضافے کے حوالے سے سیمینار کاایک مرحلہ شروع کیاگیاہے جس کا یہ پانچواں مرحلہ ہے۔ اندرون سندھ میں تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ 75 فیصد اسکولوں میں واش روم کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں.

حیدرآباد کا علاقہ تعلیمی لحاظ سے نسبتاً بہتر ہے. محتسب ریجنل ڈائریکٹر کا دفتر ، سرکاری اسکولوں میں تنخواہوں، فرنیچر، بنیادی سہولیات، عمارت اور سندھ حکومت کے وظیفہ کے پروگرام جیسے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتا ہے۔ یہاں شکایات کی درخواستیں ایک سادہ کاغذ پر ہیڈمسٹریس یا اساتذہ کی جانب سے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ گورنمنٹ گرلز پائلٹ میرا ہائی اسکول حیدرآباد کا سب سے قدیم اور بڑا اسکول ہے جس میں 2843 طلباء زیر تعلیم ہیں اور 111 اساتذہ تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اساتذہ کی محنت کا اندازہ طلباء کے حاصل کردہ پوزیشنز سے لگایاجاسکتا ہے۔ انہوں نے اساتذہ سے پرزوریا کہ وہ لگن سے طالبات کو پڑھائیں تاکہ یہ بچیاں ملک کا نام روشن کریں۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن حیدرآباد سے درخواست کی گئی کہ جہاں اساتذہ دستیاب نہیں ہیں، وہاں فوری طور پر اساتذہ مقرر کیے جائیں۔ لڑکیوں کی تعلیم کی بہت زیادہ ضرورت ہے کیونکہ ایک بچی کی تعلیم پورے معاشرے کی تعلیم ہوتی ہے۔ بچیوں کی تعلیم ان کے حقوق سے آگاہی کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچیاں اللہ کی رحمت ہیں اور ہمیں بیٹوں اور بیٹیوں کو یکساں تعلیمی مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔ تعلیم زیور ہے اور ا ±مید ہے کہ آئندہ جب میں یہاں آو ¿ں گا تو مزید بہتری دیکھنے کو ملے گی۔ اس موقع پر پشپا کماری نے پولیو کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اب تک 35 پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جو کہ ایک خطرے کی صورتحال ہے۔ پولیو کے خاتمے کے لیے ہمیں پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا تاکہ اس مرض کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ لڑکیوں کے حقوق اور خودمختاری کا تعلق ان کی جسمانی صحت سے ہے اور ہمیں صحت کے نظام کو بہتر کرنا ہوگا تاکہ ہم پولیو جیسی بیماریوں کا مقابلہ کرسکیں۔

اسکول کی ہیڈمسٹریس نیاز بانو نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت بھی بہت ضروری ہے۔ طلبائکو صحت کا بھی خیال رکھنا چاہیے تاکہ وہ تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔

ڈائریکٹر ایلیمنٹری سیکنڈری اسکول غلام سرور ملاح نے کہا کہ طالبات کو سوالات پوچھنے اور کلاس میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دینی چاہیے۔ ایک استاد کو فخر محسوس کرنا چاہیے اور پوری محنت کے ساتھ بچیوں کو تعلیم دینی چاہیے، کیونکہ اساتذہ معاشرے کے لیے مشعل راہ ہوتے ہیں سیمینار میں دیگر معززین میں مٹھو اوڈ ڈی ای او پرائمری ٹنڈو اللہ یار، امداد گوپانگ ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری حیدرآباد، پنجو ٹال ایجوکیشن ورکس حیدرآباد، عزیز اللہ لا آفیسر ڈی ای او پرائمری آفس حیدرآباد، سماجی کارکن پشپا کماری، ڈاکٹر ثمیرہ بانو میڈیکل آفیسر، ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فاو ¿نڈیشن حیدرآباد، ڈاکٹر سرفراز قریشی روٹری حیدرآباد ڈسٹرکٹ گورنر 3271 نے شرکت کی۔

سیمینار میں طالبات نے تعلیم کی اہمیت پر تقاریر کیں، جس میں انہوں نے تعلیم کو معاشرتی ترقیاور قومی تعمیر کے لیے ناگزیر قرار دیا۔سیمینار کے اختتام پر مختلف سرگرمیوں میں حصہ لینے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔