ایس ایم ای سیکٹر اور نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کےلئے مالیاتی اداروں کا کردار قابل ستائش ہے: ولی اللہ خان

سندھ بینک نوجوانوں کو زاتی کاروبار کے لئے قرضے فراہم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے

ایس ایم ای سیکٹر اور نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کےلئے مالیاتی اداروں کا کردار قابل ستائش ہے: ولی اللہ خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایس ایم ای سیکٹر اور نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے مالیاتی اداروں کا کردار قابل ستائش ہےیہ بات پریذیڈینٹ ایس ایم ای فاﺅنڈیشن اور کنوینئر ایف پی سی سی آئی سندھ ریجنل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایس ایم ایز پرموشن ولی اللہ خان نے سندھ بینک کے سینئر وائس پریذیڈینٹ اور ایریا مینیجر دلاوردکن سے ملاقات کے موقع پر کہی انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرکے ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے کیونکہ ملازمتوں کے حصول میں مشکلات کے سبب نوجوانوں کی بڑی تعداد پاکستان چھوڑنے پر مجبور ہے ولی اللہ خان نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے زیادی تر خواتین اور نوجوان وابستہ ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں جبکہ بے روزگاری کے خاتمے میں بھی انکا اہم کردار ہے انہوں نے کہا کہ بینک اور دیگر مالیاتی ادارے کاروباری افراد کو زیادہ سے زیادہ بلا سود قرضے آسان شرائط پر مہیا کرے تا کہ پاکستان میں نئی صنعتوں کا قیام عمل میں لا یا جا سکے اور ملک ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو اس موقع پر سندھ بینک کے سینئر وائس پریذیڈینٹ اور ایریا مینیجر دلاوردکن نے پریذیڈینٹ ایس ایم ای فاﺅنڈیشن اور کنوینئر ایف پی سی سی آئی سندھ ریجنل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایس ایم ایز پرموشن ولی اللہ خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ بینک نوجوانوں کو زاتی کاروبار کے لئے قرضے فراہم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کی پالیسی کے مطابق ایس ایم ای سیکٹر کی فنانسنگ کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی معیشت میں ایس ایم ای سیکٹر کو خصوصی اہمیت حاصل ہے اور خصوصی طور پر وزیر اعظم پاکستان بھی ایس ایم ایس سیکٹر کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں جبکہ آرمی چیف نے بھی کاروباری افراد کو اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی ہے دلاوردکن نے کہا کہ موجودہ دور میں چھوٹے درجے کے کاروباری افراد کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے ملک سے بے روزگاری کے خاتمے کے ساتھ عوام کا معیار زندگی بہتر ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ سندھ بینک آئی ٹی سے وابستہ انٹر پنیورزجو دنیا بھر میں اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں ان کو باہر سے فنڈ منگوانے کےلئے مرچنٹ اکاﺅنٹ کی سروس بھی فراہم کر رہا ہے تا کہ ملکی ذخائرمیں اضافہ ہو سکے.