اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ بھی موجود تھے
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے چئیر پرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کی ملاقات۔اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو مزید سہولیات دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینیٹر روبینہ خالد کا کهنا تها که بی آئی ایس پی کے تحت مالی امداد کی فراہمی کے مقامات اور کیمپس پر سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
وزیر داخلہ سندھ نے ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کو سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
وزیر داخلہ سندھ کا کهنا تها که جہاں جہاں بی آئی ایس پی کے مراکز یا کیمپس ہیں وہاں ضلعی ایس ایس پیز فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔
ان سینٹرز پر سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنانیوالے ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز آصف زرداری نے کیا عالمی سطح پر بھی اس پروگرام کو سرِاہا جاتا ہے۔
0 تبصرے