13اکتوبر کو ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کے خلاف احتجاج کریں گے۔ مين زرداری گروپ کے راستے پر نہیں ہوں اور نہ ہی انہیں ملک کی قیادت کا کوئی حق ہے۔ذوالفقار جونیئر

سندھ میں عمرکوٹ جیسے واقعات پورے ملک کے لیے باعث تشویش ہیں

13اکتوبر کو ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کے خلاف احتجاج کریں گے۔ مين زرداری گروپ کے راستے پر نہیں ہوں اور نہ ہی انہیں ملک کی قیادت کا کوئی حق ہے۔ذوالفقار جونیئر

کراچی: کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذوالفقار جونیئر نے کہا کہ سندھ میں عمرکوٹ جیسے واقعات پورے ملک کے لیے باعث تشویش ہیں۔ میرے پاس کوئی سیٹ یا اس طرح کی کوئی چیز نہیں ہے میں اپنے خاندان کے افراد کا ترجمان نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ میرے شہید والد نے سوشلسٹ پالیسیوں اور علاقائی بنیاد پرستانہ پالیسیوں کو واپس لانے کی بہت کوشش کی جو پیپلز پارٹی کے اصل منشور میں تھی، انہوں نے اپنی جان بھی دی اور میں بھی اسی راستے پر گامزن ہوں۔ زرداری گروپ کے راستے پر نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں ملک کی قیادت کا کوئی حق ہے۔ پریس کانفرنس میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی مشہور رقاصہ شیما کرمانی، سندھو نواز، عالیہ بخشل، قاضی خضر، مہناز رحمان اور دیگر نے اعلان کیا کہ وہ 13 اکتوبر کو کراچی پریس کلب کے سامنے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج کریں گے۔ ڈاکٹر شاہنواز کے قتل میں ملوث ملزمان کے پاس جائیں گے۔