آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام رنگا رنگ 38روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ جاری

فیسٹیول کے ساتویں روز ڈارک کامیڈی پر مبنی تھیٹر پلے ”سلیور۔آج کی تازہ خبر“ پیش کردیاگیا

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام رنگا رنگ 38روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ جاری

کراچی ( ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام رنگا رنگ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ جاری ہے، فیسٹیول کے ساتویں روز ڈارک کامیڈی پر مبنی تھیٹر ”سلیور۔آج کی تازہ خبر“ پیش کیاگیا جس کے ڈائریکٹر یونس خان تھے جبکہ تحریر ناصر سلیم کی تھی، ڈرامے میں پولیس کو ایسے چار دوستوں کی تلاش ہے جو منشیات کے عادی اور قبرستان میں پناہ گزین ہیں جن کے خوف سے مردے زندہ ہوجاتے ہیں، جیسے جیسے کہانی آگے بڑھتی ہے وہ دہشت گردی اور انسداد دہشت گردی کے مرکزی دھارے کے مسائل پر غور اور صحیح انتخاب کرتے ہوئے ڈرامہ اپنے اختتام کو پہنچتا ہے۔ ڈرامے میں سید مقصود صابر نے ( کاشف) میر اسلم لاشاری (گونگا) یونس خان (فیصل)، اسد گوجر (نا مراد)، امیش لاڈھانی نے سردار، اسد عباس (فیکا)، وقار ندیم (صدیقی)، فیض صدیقی (پاشا)، سمیر ہاشمی (وکیل)، جریر شیخ (بلی) رافع (دہشت گرد)، رمشا خان (لیلیٰ)، سیدہ وسلہ (حنا)، صوفیہ (احتجاج)، شفا خان، رضا حنیف اور ثمر عباس نے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے، ڈرامے کے دوران ہال میں بیٹھے لوگوں نے خوب قہقہے لگائے اور تالیاں بجا کر فنکاروں کی پرفارمنس پر خوب داد دی۔ واضح رہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری 38روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2نومبر تک جاری رہے گا جس کے ٹکٹ آرٹس کونسل کراچی اور ٹکٹ والا ڈاٹ کام سے حاصل کیے جاسکتے ہیں ، آرٹس کونسل کے ممبران 50فیصد رعایت پر آرٹس کونسل سے بآسانی ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔