آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 35 روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ کے چھٹے روز کوسووہ گروپ کی جانب سے تھیٹر ورکشاپ کا انعقاد

کوسووہ سے آئے ہوئے تھیٹر گروپ کی جانب سے ورکشاپ کا انعقاد اسٹوڈیو III میں کیاگیا، اس ورکشاپ کا عنوان ”دی اسٹوری وی ٹیل ان سائیلنس“ تھا

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 35 روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ کے چھٹے روز کوسووہ گروپ کی جانب سے تھیٹر ورکشاپ کا انعقاد

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جاری 35 روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ کے چھٹے روز کوسووہ سے آئے ہوئے تھیٹر گروپ کی جانب سے ورکشاپ کا انعقاد اسٹوڈیو III میں کیاگیا، اس ورکشاپ کا عنوان ”دی اسٹوری وی ٹیل ان سائیلنس“ تھا جس میں کوسووہ کے کرتسم مہمتی نے اداکاری سے شغف رکھنے والے طلباءکو اداکاری کے مختلف گر سکھائے۔تھیٹر انسٹرکٹرز نے سکھایا کہ مکالموں کے بغیر صرف تاثرات اور جسم کی حرکات سے کس طرح اداکاری کی جاسکتی ہے۔ ورکشاپ میں طلباءنے اداکاری کے نت نئے طریقے سیکھے۔ اداکاری کا شوق رکھنے والے طلباءکی بڑی تعداد نے ورکشاپ میں حصہ لیا۔ کرتسم مہمتی نے کہاکہ اس طرح کی ورکشاپ سے ثقافتی سرگرمیوں کا تبادلہ خوش آئند بات ہے، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں جنہوں نے تمام ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔