تاجر برادری ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے پر عظم ہیں غیر ملکی سرمایہ کار اور کمپنیز کو پاکستان میں خوش آمدید کرکے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ کراچی تاجر برادری کےلئے خوش آئند ہے یہ بات پریذیڈینٹ ایس ایم ای فاﺅنڈیشن اور کنوینئر ایف پی سی سی آئی سندھ ریجنل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایس ایم ایز پرموشن ولی اللہ خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے کراچی دورے کے موقع پر تاجربرادری سے ملاقات کے موقع پر کہی انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے پر عظم ہیںغیر ملکی سرمایہ کار اور کمپنیز کو پاکستان میں خوش آمدید کرکے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ولی اللہ خان نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی معیشت سے جڑی ہوئی ہے تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف ملنے میں ملک میں نئی صنعتوں کا قیام عمل میں لایا جا سکے گا انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی دعوت پر ایس آئی ایف سی کے ساتھ ملکر کام کرنے پر توجہ دیں گے تا کہ معیشت پروان چڑھ سکے ولی اللہ خان نے کہا کہ عرصہ دراز سے تاجر برادری سیکورٹی سمیت دیگر مسائل کا شکارتھی جس کی وجہ سے ان میں بے چینی اور مایوسی پیدا ہو رہی ہے آرمی چیف کی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی سے تاجر برادری پر امید نظر آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن کے قیام سے غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لیں گے جبکہ ملک چھوڑ کر غیر ممالک جانے والے نوجوان بھی وطن واپس آکر اپنے ملک پاکستان کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے جس سے پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہو سکے گا کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اس کی ترقی اور خوشحالی ہم سب کی ذمہ داری ہے.
0 تبصرے