آئینی ترامیم کے حوالے سے پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے اپنا مسودہ جمع کرا دیا

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا

آئینی ترامیم کے حوالے سے پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے اپنا مسودہ جمع کرا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف، جمعیت علمائے اسلام، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے آئینی شقوں کے حوالے سے اپنے مسودے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی میں جمع کرا دیئے۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا، جس میں تمام رہنماؤں نے اپنے مجوزہ آئینی مسودے پر اظہار خیال کیا، پی ٹی آئی، جے یو آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے اپنا مسودہ کمیٹی میں پیش کیا۔ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ کمیٹی تمام فریقین کا موقف سننے کی کوشش کرے گی۔ قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ بہتری کی دعا کرتا ہوں، میرا ماننا ہے کہ دعاؤں کا بڑا اثر ہوتا ہے۔ وزیر قانون نذیر تارڑ نے کہا کہ آج کے اجلاس میں جھوٹی تجاویز سامنے آئی ہیں، کمیٹی کا کل دوبارہ اجلاس ہوگا، کم از کم ان ترامیم میں آئینی عدالت کے قیام اور ججوں کے تبادلوں سے متعلق معاملات شامل ہیں۔