ایم این اے اور سندھ کی حکمران جماعت کے ایم پی ایز سندھ دشمنی پر اتر آئے ہیں
سيد زین شاہ کا کهنا هے که سندھو پر نہریں بنیں تو آدھا سندھ سوکھ جائے گا،
بھٹ شاہ میں ایس یو پی کے رہنما روشن بررو، نصیر میمن، فقیر محمد لاکھو، جگدیش آہوجا، منور خاصخیلی، رمضان بررو، سہیل قریشی، منصور بھیون، شکور ناز خاصخیلی، انور بررو، راجہ وزیر سنگراسی، سید فدا حسین شاہ ، محسن شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر سید زین شاہ نے کہا کہ سندھ کے کارکنوں اور دوستوں کو آگاہ کرنے کے لیے لطیف کی نگری بھٹ شاہ میں کنونشن کا انعقاد کیا گیا ہے، دریائے سندھ پر غیر قانونی نہریں بن رہی ہیں، ایم این اے اور سندھ کی حکمران جماعت کے ایم پی ایز سندھ دشمنی پر اتر آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر نہریں بنائی جائیں تو آدھا سندھ ناقابل رہائش ہو جائے گا۔
تمام سیاسی جماعتوں تحریک انصاف، جے یو آئی، نواز لیگ، جماعت اسلامی، فنکشنل لیگ اور دیگر کو متحرک ہونا ہو گا، انہوں نے کہا کہ سندھ میں بدامنی ہے جو کہ الیکشن میں جعلی مینڈیٹ کا نتیجہ ہے۔ .
ورکر کنونشن کے بعد ایس یو پی کے مرکزی صدر سید زین شاہ نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور دنبورہ چوک پر ایس یو پی کا پرچم لہرایا۔
0 تبصرے