پاک چین دوستی دنیا بھر کےلئے عظیم مثال ہے؛ کفیل حسین

سی پیک منصوبے کی وجہ سے پاک چین تعلقات مزید مربوط ہو رہے ہیں

پاک چین دوستی دنیا بھر کےلئے عظیم مثال ہے؛ کفیل حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک چین دوستی دنیا بھر کےلئے عظیم مثال ہے یہ بات کے ایچ اے بزنس انٹرنیشنل ریلیشنز اور کفیل گروپ کے سی ای او، پریذیڈینٹ روٹری کلب آف کراچی انوائر منٹ،چیئرمین سفارتی امور کیپ اورمعروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین نے چین کے نیشنل ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب کے موقع پر قونصل جنرل چائنا یانگ یونڈونگ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی وجہ سے پاک چین تعلقات مزید مربوط ہو رہے ہیں کیونکہ اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ چین کے نوجوانوں کو بھی روز گار کے مواقع حاصل ہو رہے ہیں اور معیشت کو مستحکم کرنے میں بھی مدد مل رہی ہے کفیل حسین نے کہا کہ 1951 میں سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے پاکستان اور چین کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیںجو اپنی پے در پے کامیابیوں کے بل بوتے پر استوار ہوئے اور ہر گزرتے دن اور سال کے ساتھ مضبوط تر ہوتے چلے گئے جبکہ پاکستان عوامی جمہوریہ چین کو تسلیم کرنے والے ممالک میں سے ایک ملک ہے دونوں ممالک کی قیادت اس تعلقات کو مزید آگے لے جانے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر دوروں کا باقاعدہ تبادلہ ہوتا رہتا ہے جس سے معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات کرنے میں مدد ملتی ہے پاکستان اور چین کے درمیان گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران اسٹریٹجک تعاون میں اضافہ ہوا ہے اقتصادی طور پر، چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور ایک بڑا سرمایہ کار ہے خاص طور پر انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبے میں کفیل حسین نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے باضابطہ آغاز سے دوطرفہ تعلقات کو بلندی پر لے جایا گیا ہے CPEC چینی صدر شی جن پنگ کے "ون روڈ اینڈ ون بیلٹ" کے اقدام کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان رابطوں کو بڑھانا اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے انہوں نے کہا کہ CPEC کے تحت انفراسٹرکچر کو بڑھانے اور توانائی کی پیداوار کے لیے کئی منصوبے لگائے جا رہے ہیں جو دونوں ممالک کی عوام کے درمیان رابطے اور دو طرفہ تعلقات کا ایک اہم پہلو بھی ہے کفیل حسین نے کہاکہ چین پاکستان کا سب سے بڑا سنگل تجارتی پارٹنر ہے۔ جبکہ پاکستان جنوبی ایشیا میں چین کا دوسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے چین سے بڑی درآمدات میں مشینری اور مکینیکل آلات، دھاتیں، کیمیائی مصنوعات، معدنی دھاتیں، پلاسٹک کا سکریپ اور ٹرانسپورٹ کا سامان شامل ہے اہم برآمدات میں سوتی دھاگہ، سوتی کپڑے، چاول، چمڑے اور مچھلی کی مصنوعات شامل ہیں حالیہ برسوں میں، چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم میں ایک مستحکم اجناس کے ڈھانچے کے ساتھ تیزی سے اضافہ ہوا ہے مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مربوط سے مربوط ہوں گے.